پانی کم پیتے ہیں تو جان بھی جا سکتی ہے ۔۔ آپ کی 4 ایسی عام عادات کون سی ہیں جو آپ کی صحت اور جان کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں؟

 

جان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، ہم صحت بخش زندگی گزارنے کے لیے وقت پر کھانا کھاتے ہیں، وقت پر سوتے ہیں، صبح جلدی اٹھتے ہیں، معمول سے ورزش کرتے ہیں لیکن بیشتر بار انسان میں چند ایسی مہلک اقسام کی عادات پائی جاتی ہیں کہ اگر ہم انہیں مستقل نظرانداز کرتے چلے جائیں تو وہ جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ حقیقت میں آپ کی صحت کے لئے کون سی عادات خطرناک ہیں؟ ان میں سے کچھ عادات ایسی ہیں جن کے بارے میں ہم بخوبی واقف ہیں مگر پھر بھی نظر انداز کر دیتے ہیں۔

 

 

چینی کا زیادہ استعمال انسانی زندگی کو مختصر کر دیتا ہے۔

اگر آپ اپنی صحت کی دیکھ بھال کرنے میں سنجیدہ ہیں تو ، آپ پہلے فرصت میں میٹھی اشیاء ترک کردیں۔

پانی ایک عظیم نعمت ہے اور کئی بیماریاں تو صرف پانی پینے سے ہی ختم ہوجاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق روزانہ دن میں آٹھ گلاس پانی پینا چاہیے۔ اگر پانی کا استعمال کم کردیا جائے تو اس کا انسانی صحت پر منفی اثر پڑتا ہے۔ پانی کم پینے سے سر درد ، نمکیات کی کمی، مسلسل تھکاوٹ، قبض کی شکایت، خشک جلد پر جھریاں اور گردے کی بیماری بھی ہوسکتی ہے ۔ اور سب جانتے ہی ہیں کہ اگر گردے میں کسی قسم کا نقصان پیدا ہوجائے تو جان بھی جا سکتی ہے۔

کئی مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پینا آپ کو زیادہ وزن کم کرنے، جسمانی صحت مند وزن برقرار رکھنے، زیادہ توانائی اور اپنے پورے دن کے کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

رات دیر سے سونا ، اپنی نیند کا شیڈول تبدیل کرنا ، یا رات کے وقت سونا ہی ترک کردینا یہ سب آپ کو وزن کم کرنے سے روک سکتا ہے۔ ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ نیند میں خلل پڑنے سے ہماری بھوک ہارمونز ، توانائی کی سطح ، مزاج میں تبدیلی ، وزن بڑھنا اور بہت کچھ متاثر ہوسکتا ہے۔ لہٰذا وقت پر سوئیں اور اپنی صحت کو مزید بہتر بنائیں۔

دفتر میں ہمارے پاس بہت وقت ہوتا ہے بیٹھ کر کام کرنے کا لیکن کیا آپ اس کا نقصان جانتے ہیں۔ طویل وقت تک بیٹھے رہنے سے آپ کو ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کوشش کریں کہ آدھا گھنٹہ ورنہ پندرہ منٹ چہل قدمی کرلی جائے۔

سائنس / ٹیکنالوجی

یہ تبدیلی صارفین کو پسند نہیں آئے گی ۔۔ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب کونسی بڑی سہولت ختم کر دی؟

گرم موسم میں کون سی چیزیں گاڑی میں نہیں رکھنی چاہیں؟

کیا واقعی زمین پر آسمان کے ستاروں سے زیادہ درخت ہیں؟

بغیر اے سی کے گھر ٹھنڈا رکھنا چاہتے ہیں تو یہ 5 پودے گھر لے آئیں

مزید سائنس / ٹیکنالوجی...