سفر کرنا ہو یا سکون سے سونا ہو، بس اس چیز کو آن کردیں ۔۔ کار اور جہازوں کا شور کم کرنے والا انقلابی آلہ تیار


دورانِ سفر جو چیز سب سے زیادہ پریشان کرتی ہے وہ ہے ٹریفک کا شور، اور یہی سفر اگر جہاز یا ٹرین میں کیا جائے تو وہاں بھی شور شرابے سے سارا سفر بے سکونی میں گزرتا ہے۔ اور کچھ لوگوں کا تو گھر ہی ایسی لوکیشن پر ہوتا ہے جہاں ہر وقت شور شرابے اور ٹریفک کی گہماگہمی رہتی ہے۔

لیکن اب سویڈن کے ماہرین نے ایک اسپیکر نما آلہ بنا لیا ہے جو گاڑی، کمرے اور ہوائی جہاز کے شور کو جذب کر کے آپ کو پرسکون بنا سکتا ہے۔

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ آواز ہوا سے گزر کر ہمارے کانوں تک پہنچتی ہے۔ اس کے جواب میں اسپیکر ایک پیٹرن بناتی ہے جو ہلکی موسیقی کی صورت میں خارج ہوتی ہے اور شور کو کاٹتی ہیں۔

سوئس فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کے خاموش اسپیکر کو 100 فیصد مؤثر قرار دیا گیا ہے۔ یہ پلازمہ والی آئیونائز ہوا خارج کرتا ہے۔ یوں 17 ملی میٹر انتہائی باریک جھلی سے 20 ہرٹز کا شور اسی طرح کم کرسکتا ہے جو چار میٹر موٹی دیوار کم کرتی ہے۔
 


یکٹو نوائز کینسیلیشن کے تحت اس میں ایک مائیکروفون لگا ہے جو پہلے شور کی آواز کو نوٹ کرتا ہے اور پھر اسی پیٹرن اور قوت کی آواز اسپیکر سے خارج کرتا ہے اور یوں شور کو تبدیل کیا جاتا ہے۔

یہ اسپیکر ایک کمرے کیلیئے بہترین ہے لیکن بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق ایک بڑے کیمرے کے اندر آنے والا شور ختم کرنے کے لیے ایسے بہت سے اسپیکر درکار ہوں گے۔

لیکن سوئس ماہرین نے اسے اتنا باریک بنایا ہے کہ اس کے بڑے پینل دیواروں پر لگائے جاسکتے ہیں۔ یہ ایک کم خرچ اور آسان طریقہ بھی ہوگا۔ اپنے کم وزن کی بنا پر اسے بڑے پیمانے پر تیار کر کے دیوار پر لگانا بہت آسان ہوگا۔

کرنٹ کی کمی یا زیادتی سے اسپیکر کا پریشر کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔ اس اسپیکر کی کارکردگی کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

سائنس / ٹیکنالوجی

وہ 6 آسان طریقے جو 80 سال کی عمر میں بھی آپ کی یادداشت کو جوان رکھیں

تاریخ کے 6 ناکارہ ترین جہاز جو بنے ہی کباڑ خانے کے لیے تھے

دماغ کیسے سیکھتا ہے: امتحانات کی تیاری کے لیے سائنسی نکات

کبھی کبھی ایسا کیوں لگتا ہے کوئی ہمارے آس پاس موجود ہے؟ دلچسپ انکشافات

مزید سائنس / ٹیکنالوجی...