چاند کے بعد آسمان میں سب سے زیادہ روشن ہے ۔۔ آئینے کی طرح چمکتا سیارہ دریافت


یورپ کی خلائی دوربین چیوپس نے نئے مشاہدات میں زمین سے 260 نوری سال سے دور آئینے کی طرح چمکتا سیارہ دریافت کرلیا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق دنیا میں جہاں دھاتی بادلوں سے ٹائٹینیم کے قطرے نکلتے ہیں، ہمارے نظام شمسی سے باہر اب تک کا سب سے زیادہ روشنی منعکس کرنے والا سیارہ ہے ، یہ سیارہ زمین سے تقریبا پانچ گنا بڑا ہے۔

سال2020 میں پہلی بار دریافت ہونے والا نیپچون سائز کا سیارہ ایل ٹی ٹی 9779 بی صرف 19 گھنٹوں میں اپنے ستارے کے گرد چکر مکمل کرتا ہے ،آئینے کی طرح چمکنے والا یہ زہرہ کی طرح پہلا بیرونی سیارہ ہے جو چاند کے بعد آسمان میں سب سے زیادہ روشن چیز ہے۔

یورپی خلائی ایجنسی کی خلائی دوربین 2019 میں نظام شمسی سے باہر دریافت ہونے والے سیاروں کی تحقیقات کے مشن پر زمین کے مدار میں لانچ کی گئی تھی۔
 


نئی تحقیق کے شریک مصنف ویوین کا کہنا ہے کہ یہ واقعی ایک پہیلی تھی جس کے بعد محققین کو احساس ہوا کہ ہمیں اس بادل کی تشکیل کے بارے میں اسی طرح سوچنا چاہیے جس طرح گرم شاور کے بعد باتھ روم میں بننے والے کنڈینسیشن کے بارے میں سوچتے ہیں۔

اس سے قبل دریافت ہونے والے واحد سیارے جو 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اپنے ستاروں کے گرد چکر لگاتے ہیں وہ یا تو زمین سے 10 گنا بڑے گیس کے بنے دیوقامت ہیں یا اس کے سائز کے نصف پتھریلے سیارے ہیں۔

محقق ویوین کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا سیارہ ہے جس کا وجود نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں توقع ہے کہ اس طرح کے سیاروں کا ماحول ان کے ستارے کی وجہ سے ختم ہو جائے گا اور صرف چٹان باقی رہ جائے گی۔

سائنس / ٹیکنالوجی

وہ 6 آسان طریقے جو 80 سال کی عمر میں بھی آپ کی یادداشت کو جوان رکھیں

تاریخ کے 6 ناکارہ ترین جہاز جو بنے ہی کباڑ خانے کے لیے تھے

دماغ کیسے سیکھتا ہے: امتحانات کی تیاری کے لیے سائنسی نکات

کبھی کبھی ایسا کیوں لگتا ہے کوئی ہمارے آس پاس موجود ہے؟ دلچسپ انکشافات

مزید سائنس / ٹیکنالوجی...