ماحولیاتی ماہرین نے گلوبل وارمنگ مزید بڑھنے کا عندیہ دے دیا ہے اور ساتھ
یہ بھی کہا ہے کہ دنیا شدید گرم موسم سے بچنے کی تیاری کرلے۔ اپنے قارئین
کو ہم بتا دیں کہ آںے والے وقتوں میں گرمی کا موسم مزید سخت ہوگا اور اس
دوران صرف پنکھے اور اے سی چلانا ہی کافی نہیں ہوگا بلکہ اپنی روز مرہ کی
عادتوں کو بھی تبدیل کرنا ہوگا۔ ایسی ہی ایک عادت اپنی گاڑی میں کچھ ایسی
چیزیں چھوڑ دینا ہے جو سنگین خطرات کی وجہ بنتی ہیں۔ آئیے آپ کو ان چیزوں
اور ان سے جڑے خطرات کے بارے میں بتاتے ہیں۔
پانی کی بوتل
گرمی کے موسم میں گاڑی میں پانی کی بوتل سب ہی رکھتے ہیں لیکن زیادہ دیر تک
ایک ہی بوتل کو نہیں رکھنا چاہیے کیوں کہ پانی کی بوتل میں موجود بی پی اے
کیمیکل خارج ہونے لگتا ہے اور یہ کینسر کی وجہ بن سکتا ہے۔
|