پانی پُوری بیچنے والے انڈین بلے باز ’جسوال‘ شہرت کی بلندیوں پر کیسے پہنچے؟


پرتھ ٹیسٹ میں انڈیا کے ہیرو یشاسوی جسوال نے اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف شاندار سینچری سکور کی، بے گھر انسان کے طور پر زندگی بسر کرنے اور سڑکوں پر پانی پوری بیچنے والے جسوال شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 22 برس کے یشاسوی جسوال نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 161 رنز بنائے، یہ ان کی 15 ٹیسٹ میچوں میں چوتھی سینچری تھی۔انہوں نے گذشتہ برس ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈومینیکا میں اپنے ڈیبیو میچ میں 171 رنز کی اننگز کھیلی تھی، انہوں نے 387 گیندوں کا سامنا کیا تھا اور وہ 8 گھنٹے سے زائد وقت تک کریز پر موجود رہے۔یشاسوی جسوال نے رواں برس ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف دو ڈبل سینچریاں بھی سکور کیں۔بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے جارح مزاج بلے باز نے گذشتہ برس انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی عمدہ کارکردگی دکھا کر سب کو حیران کردیا تھا۔ انہیں 2019 کی آئی پی ایل نیلامی میں راجستھان رائلز نے خریدا تھا اور گذشتہ سیزن میں انگلینڈ کے وائٹ بال کے کپتان جوز بٹلر کے ساتھ ان کی ’خطرناک‘ اوپننگ جوڑی نے 163 سے زائد کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 625 رنز بنائے۔انڈین ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے جسوال کو اُن نوجوانوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا جو دیہات سے شہروں میں آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ محنت کریں اور آپ کا کوئی خواب بھی ہو تو آپ اسے پورا کر سکتے ہیں۔‘جسوال نے انڈیا کی طرف سے کھیلنے کا خواب دیکھا تھا اور اسی مقصد کے لیے وہ صرف 11 سال کی عمر میں اپنے والدین کو اُترپردیش کے گاؤں میں چھوڑ کر ممبئی چلے گئے۔یشاسوی جسوال کھانے کی رقم جمع کرنے کے لیے مشہور سٹریٹ فوڈ (پانی پوری) فروخت کرتے تھے (فائل فوٹو: اے ایف پی)سنہ 2020 میں اے ایف پی کو ایک انٹرویو میں یشاسوی جسوال نے بتایا تھا کہ ’میں ایک باڑے میں سوتا اور پھر اپنے چچا کے گھر پر ٹھہرتا تھا، لیکن یہ اتنا بڑا گھر نہیں تھا اور پھر انہوں نے مجھے کسی اور جگہ منتقل ہونے کو کہہ دیا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پھر میں نے آزاد میدان کے قریب ایک خیمے میں رہنا شروع کردیا، اس جگہ کو انڈیا میں کرکٹ کی ’جائے پیدائش‘ سمجھا جاتا ہے اور میں دن کے وقت وہاں کرکٹ کھیلتا تھا۔اس دوران میں اپنے کھانے کی رقم جمع کرنے کے لیے مشہور سٹریٹ سنیکس (پانی پوری) فروخت کرتا تھا، اس کے علاوہ کلب میچز میں کبھی سکورنگ کرتا اور کبھی بال پِکنگ کرتا تھا۔جسوال نے بالآخر 2019 میں ممبئی کی ٹیم میں جگہ بنا لی اور 17 برس اور 292 دن کی عمر میں ڈومیسٹک ون ڈے میچ میں ڈبل سینچری بنانے والے سب سے کم عمر بیٹر بن گئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے کم عمر 13 سالہ کھلاڑی فروخت

وہ باکسر جسے زیادہ عمر بھی چیمپئن بننے سے نہ روک سکی، عامر خاکوانی کا کالم

دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 25 رنز سے شکست دے دی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

پرتھ ٹیسٹ کے دوران شائق کی وسیم اکرم سے بدتمیزی

انڈر 19 سہہ افریقی سیریز، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا

زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان

جب آئی پی ایل کے بانی کو داؤد ابراہیم کی دھمکیوں کی وجہ سے انڈیا چھوڑنا پڑا

انڈیا نے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں

پرتھ ٹیسٹ: بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

عبدالرزاق کا معروف اداکارہ سے محبت کا اعتراف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی