آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے کم عمر 13 سالہ کھلاڑی فروخت


انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 13 سالہ وباؤ سوریا ونشی آئی پی ایل کی تاریخ کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سوریا ونشی مشرقی انڈیا کی ریاست بہار سے تعلق رکھتے ہیں اور بائیں بازو کے بیٹر اور سپنر ہیں۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب کے دوسرے روز راجستھان رائلز نے سوریا ونشی کو ایک لاکھ 30 ہزار پانچ سو ڈالرز کے عوض خرید لیا۔آئی پی ایل کے 18 ویں سیزن کے کھلاڑیوں کی نیلامی میں سوریا ونشی کی بولی بنیادی طور پر 35 ہزار پانچ سو 91 ڈالرز سے شروع ہوئی تھی۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو نیلامی میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے نہیں خریدا گیا۔اسی طرح سے انگلینڈ کے جونی بیرسٹو بھی آئی پی ایل کی کسی ٹیم  میں جگہ نہ بنا سکے۔ جبکہ 42 سالہ فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی بولی کا آغاز ایک لاکھ 48 ہزار115  ڈالرز سے شروع ہوا تاہم انہیں بھی کسی ٹیم کی جانب سے  نہیں خریدا گیا۔سوریا ونشی نے جنوری میں 12 سال کی عمر میں اپنے ڈومیسٹک کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے حال ہی میں انڈیا کی انڈر 19 ٹیم میں پرفارمنس دکھائی تھی۔سوریا ونشی نے بہار میں انڈر19 ون ڈے ٹورنامنٹ میں 300 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔اتوار کو پہلے پنجاب کنگز نے انڈین کرکٹر شریاس ائیر کو 26 کروڑ 75 لاکھ انڈین روپے میں خریدا جس کے بعد شریاس  آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بنے۔لیکن یہ ریکارڈ کچھ لمحوں بعد ہی ٹوٹ گیا جب لکھنؤ سپر جائنٹس نے انڈین کرکٹر رشبھ پنت کے لیے آئی پی آیل کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی۔لکھنؤ سپر جائنٹس نے رشبھ پنت کو 27 کروڑ انڈین روپے میں خریدا، جس کے بعد پنت آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔اس سے قبل آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک کے پاس تھا، جنہیں گزشتہ سیزن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے  24 کروڑ 75 لاکھ انڈین روپے میں خریدا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے کم عمر 13 سالہ کھلاڑی فروخت

وہ باکسر جسے زیادہ عمر بھی چیمپئن بننے سے نہ روک سکی، عامر خاکوانی کا کالم

دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 25 رنز سے شکست دے دی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

پرتھ ٹیسٹ کے دوران شائق کی وسیم اکرم سے بدتمیزی

انڈر 19 سہہ افریقی سیریز، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا

زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان

جب آئی پی ایل کے بانی کو داؤد ابراہیم کی دھمکیوں کی وجہ سے انڈیا چھوڑنا پڑا

انڈیا نے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی