ٹی20 کرکٹ کا نیا ریکارڈ، 272 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر


آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں نائیجیریا نے آئیوری کوسٹ کی پوری ٹیم کو 7 رنز پر آل آؤٹ کر کے 264 رنز سے شکست دے دی ہے۔ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق اتوار کو  لاگوس میں کھیلے گئے میچ میں آئیوری کوسٹ نے 7 رنز پر آل آؤٹ ہو کر ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کے کم ترین سکور کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔میچ کے آغاز میں نائیجیریا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔نائیجیریا کے پلیئر آف دی میچ سیلم سلاو 53 گیندوں پر 112 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سلیمان رنسیوے نے 50 اور آئزک اوکپے نے 65 رنز بنائے۔ 272 رنز کے تعاقب میں آئیوری کوسٹ کی ٹیم 7.3 اوورز میں صرف 7 سکور بنا سکی، جبکہ 7 بیٹرز صفر پر ہی آؤٹ ہوئے۔آئیوری کوسٹ آئی سی سی مینز ٹی20 کی تاریخ میں واحد ٹیم بن گئی ہے جو ایک ہندسے کے سکور پر آل آؤٹ ہوئی۔اس سے قبل ٹی20 میں سب سے کم ٹوٹل سکور کا ریکارڈ 10 رنز کا تھا جو رواں ستمبر میں منگولیا بمقابلہ سنگاپور اور گزشتہ سال سپین بمقابلہ مان کے درمیان بنا تھا۔ دوسری جانب 264 رنز کی جیت نے ٹی20 میں نائیجیریا کو سب سے بڑے مارجن سے جیت کی فہرست میں نمبر 3 بنا دیا ہے۔زمبابوے نے گزشتہ ماہ گیمبیا کو 290 رنز سے شکست دی تھی، اس کے بعد نیپال نے ستمبر 2023 میں ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز میں منگولیا کو 273 رنز سے شکست دی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے کم عمر 13 سالہ کھلاڑی فروخت

وہ باکسر جسے زیادہ عمر بھی چیمپئن بننے سے نہ روک سکی، عامر خاکوانی کا کالم

دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 25 رنز سے شکست دے دی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

پرتھ ٹیسٹ کے دوران شائق کی وسیم اکرم سے بدتمیزی

انڈر 19 سہہ افریقی سیریز، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا

زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان

جب آئی پی ایل کے بانی کو داؤد ابراہیم کی دھمکیوں کی وجہ سے انڈیا چھوڑنا پڑا

انڈیا نے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں

پرتھ ٹیسٹ: بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

عبدالرزاق کا معروف اداکارہ سے محبت کا اعتراف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی