کیا دھماکہ کرنے والے اور عام سویلین میں کوئی فرق نہیں؟ جسٹس حسن اظہر رضوی


سپریم کورٹ میں ملٹری ٹرائل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا دھماکہ کرنے والے اور عام سویلین میں کوئی فرق نہیں ہے؟سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ کر رہا ہے۔سابق چیف جسٹس جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سویلنز کا کورٹ مارشل کسی صورت نہیں ہو سکتا، فوجی عدالتوں کا طریقہ کار شفاف ٹرائل کے تقاضوں کے برخلاف ہے، سپریم کورٹ کے 5ججز نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے شفاف ہونے سے اتفاق نہیں کیا۔لاہور ، کراچی اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے عدالتی بائیکاٹ کر دیاجسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کرتے ہوئے کہ کیا دھماکہ کرنے والے اور عام سویلین میں کوئی فرق نہیں ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے خواجہ احمد حسین نے کہا کہ میں کسی دہشتگرد یا ملزم کے دفاع میں دلائل نہیں دے رہا، سویلنز کا کورٹ مارشل ممکن ہوتا تو اکیسویں ترمیم نہ کرنا پڑتی۔جسٹس حسن اظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 21 ویں ترمیم میں تو کچھ جرائم آرمی ایکٹ میں شامل کیے گئے تھے جس پر ایڈووکیٹ خواجہ احمد حسین نے کہا کہ اگر آرمی ایکٹ میں ترمیم سے کورٹ مارشل ممکن ہوتا تو آئینی ترمیم نہ کرنا پڑتی، اس طرح کورٹ مارشل ممکن ہے تو عدالت کو قرار دینا پڑے گا کہ اکیسویں ترمیم بلاوجہ کی گئی۔وکیل کا کہنا تھا کہ 21ویں ترمیم میں آرٹیکل 175 میں بھی ترمیم کی گئی،فوجی عدالتوں میں فیصلے تک ضمانت کا کوئی تصور نہیں،اس موقع پر پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ 15 دن میں فیصلہ ہوجائے تو ضمانت ہونے نہ ہونے سے کیا ہوگا؟ وکیل نے جواب دیا کہ فوجی عدالتوں میں اپیل کسی آزاد فورم پر جاتی ہے نہ مرضی کا وکیل ملتا ہے۔سندھ کابینہ نے آئی ایم ایف کی شرط پر ایگریکلچر انکم ٹیکس بل کی منظوری دیدیوکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزارت دفاع کے وکیل نے دلائل میں کہا آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت اپیل قابل سماعت ہی نہیں تھی، وزارت دفاع کے وکیل کے مطابق جہاں آرٹیکل 8 کی ذیلی شق تین اے اپلائی ہو وہاں درخواست قابل سماعت تھی، اگر اس کیس میں آرٹیکل 184 کی شق تین کا اطلاق نہیں ہو سکتا تو پھر کسی اور کیس میں اطلاق ہو ہی نہیں سکتا۔وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہمیشہ آرٹیکل 184 کی شق تین کے اختیار سماعت کو محتاط انداز میں استعمال کرنے کی رائے دی،آج بریگیڈئر (ر) فرخ بخت علی کیس پر بھی دلائل دوں گا۔اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شکر ہے پورا نام تو پتا چلا ہم تو ایف بی علی کیس کے نام سے ہی جانتے تھے۔خواجہ احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی علی پر ملک کے خلاف جنگ شروع کرنے اور فوج کو بغاوت پر اکسانے کا الزام تھا، ایف بی علی کا کورٹ مارشل میجر جنرل ضیاء الحق نے 1974 میں کیا، ایف بی علی نے بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی، کورٹ مارشل کرنے والے ضیاء الحق ترقی پا کر آرمی چیف بن گئے، ضیاء الحق کے آرمی چیف بننے کے بعد جو ہوا وہ اس ملک کی تاریخ ہے۔اس موقع پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس دور میں تو کمانڈنٹ ان چیف اور ائیر چیف کو بھی اغواء کر لیا گیا تھا، اغواء کار نے اپنی کتاب میں وجوہات بھی تحریر کی ہیں۔تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن کیس 11 فروری کو سماعت کیلئے مقررجسٹس مسرت ہلالی نے جسٹس حسن اظہر سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ویسے وجوہات کیا تھیں؟ جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے جواب میں کہا کہ اس کے لئے آپ کو کتاب پڑھنا پڑے گی، ان کے اس جواب سے عدالت میں قہقہے لگ گئے۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ آپ نے شیخ لیاقت حسین کیس کی مثال دی تھی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ 21ویں ترمیم میں تو سیاسی جماعت کو باہر رکھا گیا تھا،ہمارے سامنے سوال صرف یہ ہے کہ آرمی ایکٹ کا اطلاق کس پر ہوگا؟جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ پر حملے کا ٹرائل اے ٹی سی میں چلے گا، جی ایچ کیو پر حملہ ملٹری کورٹ میں چلے گا،میری نظر میں تینوں حملے ایک جیسے ہی ہیں تو تفریق کیوں اور کیسے کی جاتی ہے۔جس پر وکیل نے کہا کہ عدالت ایسا دروازہ نہ کھولے جس سے سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل ہو،جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ ہم کوئی دروازہ نہیں کھول رہے، ہم نے صرف یہ دیکھنا ہے کہ اپیل منظور کی جاتی ہے یا خارج کی جاتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

عمران خان لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ، شہباز شریف میں اسمبلی میں تقریر کرنیکی ہمت نہیں ، عمر ایوب

اصلاحات کے عمل میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیر اعظم

اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہونیوالے تین نئے ججوں نے کام شروع کر دیا

چیف جسٹس پاکستان نے ججز تبادلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

بھارت اور آسٹریلیا چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیل سکتی ہیں، روی شاستری کی پیشگوئی

شام میں کار بم دھماکا ، 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری

پیپلز پارٹی آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہونے کی وجہ نہیں بننا چاہتی، وزیر اعلیٰ سندھ

دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 2026ء سے ہوگا

لاہور ، کراچی اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے عدالتی بائیکاٹ کر دیا

کرم کے عمائدین قیام امن کیلئے سرگرم ، آج پشاور میں جرگہ ہو گا

کیا دھماکہ کرنے والے اور عام سویلین میں کوئی فرق نہیں؟ جسٹس حسن اظہر رضوی

سندھ کابینہ نے آئی ایم ایف کی شرط پر ایگریکلچر انکم ٹیکس بل کی منظوری دیدی

ملتان اور لاہور میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی