دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 2026ء سے ہوگا


دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 2026ء سے ہوگا۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گزشتہ روز 2026 تک امارات میں ایئر ٹیکسی سروس کے آغاز کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔گلف نیوز کے مطابق اس معاہدے کے تحت دبئی دنیا کا پہلا شہر ہوگا جس میں 2026 تک الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ طیاروں کے ذریعے مستقل فضائی ٹیکسی خدمات کے لیے ‘ورٹی پورٹس’ کا مکمل طور پر تیار کردہ نیٹ ورک ہوگا۔چین نے چیٹ جی پی ٹی کا متبادل ڈیپ سیک لا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیامعاہدے پر دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور برٹش اسکائی پورٹس انفراسٹرکچر اور یو ایس جوبی ایوی ایشن نے دستخط کیے۔جوبی فضائی ٹیکسی سروس کے ابتدائی مرحلے پر چا ر مقامات سے آغازکیا جائے گا، دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب، ڈاؤن ٹاؤن ایریا، دبئی مرینا اور پام جمیرہ۔ نئی سروس ڈی ایکس بی سے پام جمیرہ تک کا سفر 45 منٹ سے کم ہو کر صرف 10 منٹ رہ جائے گا۔ایئر ٹیکسی سروس کے افتتاحی مرحلے میں دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے، دبئی ڈاؤن ٹاؤن، دبئی مرینا اور پام جمیرہ جیسے اہم مقامات کے قریب واقع چار ورٹی پورٹ اسٹیشن شامل ہیں۔پیمرا میں وفاق اور چاروں صوبوں سے ممبران تعیناتمیوزیم آف دی فیوچر نے دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اشتراک سے جوبی ایوی ایشن کی تیار کردہ فضائی ٹیکسی کا پروٹو ٹائپ جاری کر دیا۔ فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ہو جائے گا۔فضائی ٹیکسی کا مقصد 2030 تک سفر کو 25 فیصد سیلف ڈرائیونگ بنانا ہے، جدید برقی ٹیکنالوجی پر مشتمل اس منصوبے کا مقصد کاربن کے اخراج کو کم کرنا اور عالمی استحکام کے مقاصد کی حمایت کرنا ہے۔واضح رہے کہ جوبی ایس 4 فضائی ٹیکسی جدید برقی ہوا بازی کی ٹیکنالوجی کی مثال ہے،اس میں 4 مسافروں کی بیٹھنے کی گنجائش ہو گی اور ایک پائلٹ ہو گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

عمران خان لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ، شہباز شریف میں اسمبلی میں تقریر کرنیکی ہمت نہیں ، عمر ایوب

اصلاحات کے عمل میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیر اعظم

اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہونیوالے تین نئے ججوں نے کام شروع کر دیا

چیف جسٹس پاکستان نے ججز تبادلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

بھارت اور آسٹریلیا چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیل سکتی ہیں، روی شاستری کی پیشگوئی

شام میں کار بم دھماکا ، 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری

پیپلز پارٹی آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہونے کی وجہ نہیں بننا چاہتی، وزیر اعلیٰ سندھ

دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 2026ء سے ہوگا

لاہور ، کراچی اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے عدالتی بائیکاٹ کر دیا

کرم کے عمائدین قیام امن کیلئے سرگرم ، آج پشاور میں جرگہ ہو گا

کیا دھماکہ کرنے والے اور عام سویلین میں کوئی فرق نہیں؟ جسٹس حسن اظہر رضوی

سندھ کابینہ نے آئی ایم ایف کی شرط پر ایگریکلچر انکم ٹیکس بل کی منظوری دیدی

ملتان اور لاہور میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی