آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مظفرآباد کادورہ کیا، انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے جموں و کشمیر یادگار پر پہنچ کر شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور شُہداء کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔آرمی چیف نے جوانوں کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کو سراہا، انہوں نے اعلیٰ آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔جنرل سید عاصم منیر نے افواجِ پاکستان کی مکمل جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ کشمیریوں کو اپنا فیصلہ خود کرنے دے، وزیراعظمانہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آ رمی چیف نے پاکستان آرمی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں پوری قوت کے ساتھ مصروف ہیں۔بعد ازاں آرمی چیف نے کشمیری عمائدین اور سابق فوجیوں سے بھی ملاقات کی، جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی مظالم اور بڑھتی ہوئی ہندوتوا انتہا پسندی جذبہ آزادی کو مزید تقویت دے رہی ہے۔آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا،اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہوگا،کشمیر عوام کی خواہش اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ ہوگا۔