مقبوضہ جموں و کشمیر: پولیس کی کشمیریوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی


مقبوضہ کشمیر کے 7 نوجوانوں کے خلاف عسکریت پسندی کے جھوٹے الزام میں سری نگر کی ایک عدالت میں چارج شیٹ دائر کر دی گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے کے تحت فرد جرم دائر کی ہے ۔ نوجوانوں کے خلاف یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ 13, 18, 20, 23, اور 38 کے ساتھ ساتھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 7/25 کے تحت پولیس اسٹیشن خانیار میں مقدمہ درج ہے۔ادھر بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کا مالیاتی مدد کا بجٹ کم کر دیا ہے ۔ بھارتی بجٹ 2025-26 میں جموں و کشمیر کے لیے 41,000 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جبکہ گزشتہ سال 42277.74 کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔دوسری جانب مقبوضہ جموں وکشمیر میں بجلی کی سخت بندش کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مقبوضہ وادی کشمیر میں بجلی کی بار بار لوڈشیڈنگ سے لوگوں کی زندگی سخت اجیرن بن چکی ہے ۔گزشتہ روز سرینگر اور دیگر علاقوں میں ہونے والی درمیانی درجے کی برفباری کے نتیجے میں بجلی کا نظام مزید درہم برہم ہو گیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک اور استصواب رائے کا مطالبہ جائز اور خالصتا جمہوری ہے جبکہ بھارت کا اٹوٹ انگ کا منترا قطعی طورپر بے بنیاد ہے کیونکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیرایک متنازعہ علاقہ ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید مناس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیربین الاقوامی سطح پر ایک اہم مسئلہ ہے کیونکہ یہ خطے کی تین ایٹمی طاقتوں پاکستان، بھارت اور چین سے براہ راست جڑا ہوا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں بڑی کمی

کوئٹہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے مسافر کوچ سروس معطل

مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، نواز شریف

انڈیا کشمیر کے تنازع پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے: وزیراعظم

چِپ ورلڈ وار: ڈیپ سیک کی تیاری میں پاکستانی سیلیکا سینڈ استعمال ہوئی؟

مقبوضہ جموں و کشمیر: پولیس کی کشمیریوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے: وزیر اعظم

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

خیبرپختونخوا حکومت نے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے

سرکاری حج اسکیم ، حاجیوں کو4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان

وزیراعظم یوتھ لون پروگرام ، بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو قرض دینے کا فیصلہ

سابق کشمیری کمانڈر بشیر احمد کے قاتل کو سزائے موت کا حکم: پولیس شاہزیب عرف زیبی تک کیسے پہنچی؟

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے

رانی پور میں کمسن ملازمہ کا ریپ اور قتل کیس: ’ملزمان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں‘، والدہ نے عدالت میں درخواست جمع کروا دی

قلات میں بی ایل اے کا حملہ: منگیچر میں جمعے کی شب کیا ہوا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی