سرکاری حج اسکیم ، حاجیوں کو4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان


وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کو 4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔حاجیوں کو 20 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار تک کی رقم واپس کرنے کیلئے سات کیٹگریز بنائی گئی ہیں، رواں سال حج 2025 کے عازمین کے حج اخراجات بھی کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔40 دنوں کا حج 10 لاکھ 50 ہزار اور 25 دنوں پر محیط حج 11 لاکھ روپے کا ہو گا، وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ حج انتظامات کو سعودی تعلیمات اور گذشتہ تجربات کی روشنی میں حج 2024ء کے فوری بعد شروع کیا گیا، بروقت اقدامات کی وجہ سے فضائی کمپنیوں کے ساتھ گذشتہ سال کے مقابلہ میں کم اخراجات پر معاہدے ہوئے۔خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلانانہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں منیٰ، مکاتب، مکہ اور مدینہ منورہ کی رہائش گاہیں، خوراک و ٹرانسپورٹ کے اخراجات کو مناسب حد تک رکھنے اور سہولیات کو مزید بہتر کرنے میں کامیاب رہے۔ان کا کہنا تھا کہ فضائی کمپنیوں سے بات چیت کرکے اور دیگر حج اخراجات میں کمی کرکے ہم نے حاجیوں کو رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ حاجیوں کی رقم ہے اور مکمل حساب کرکے ہم نے رقوم کی واپسی کا فارمولا بنایا ہے، کسی حاجی کو ایک لاکھ روپے واپس ملتے ہیں یا کسی کو 20 ہزار ملتے ہیں، اس کا تعین حاجیوں کو حجاز مقدس میں ملنے والی سہولیات کے مطابق کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس حاجی کی عمارت حرم کے قریب ہو گی اس کو کم رقم ملے گی اور جس کی دور ہو گی اس کو زیادہ ملے گی، مختلف مدات مختلف رقوم حاجیوں کو واپس کی جا رہی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں بڑی کمی

کوئٹہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے مسافر کوچ سروس معطل

مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، نواز شریف

انڈیا کشمیر کے تنازع پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے: وزیراعظم

چِپ ورلڈ وار: ڈیپ سیک کی تیاری میں پاکستانی سیلیکا سینڈ استعمال ہوئی؟

مقبوضہ جموں و کشمیر: پولیس کی کشمیریوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے: وزیر اعظم

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

خیبرپختونخوا حکومت نے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے

سرکاری حج اسکیم ، حاجیوں کو4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان

وزیراعظم یوتھ لون پروگرام ، بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو قرض دینے کا فیصلہ

سابق کشمیری کمانڈر بشیر احمد کے قاتل کو سزائے موت کا حکم: پولیس شاہزیب عرف زیبی تک کیسے پہنچی؟

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے

رانی پور میں کمسن ملازمہ کا ریپ اور قتل کیس: ’ملزمان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں‘، والدہ نے عدالت میں درخواست جمع کروا دی

قلات میں بی ایل اے کا حملہ: منگیچر میں جمعے کی شب کیا ہوا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی