اداکارہ رانیا راؤ سے تفتیش، ’14 کلوسونا چھپانے کا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا‘


14 کلو سونا سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار ہونے والی اداکارہ رانیا راؤ نے کہا ہے کہ انہوں نے سونا چھپانے کا طریقہ یوٹیوب پر ویڈیوز سے سیکھا تھا۔انڈیا ٹو ڈے کے مطابق رانیا راؤ ایک سینیئر آئی پی ایس افسر کی بیٹی ہیں اور انہیں پانچ مارچ کو بنگلور ایئرپورٹ پر سونا سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔انہوں نے تقریباً ساڑھے 12 کروڑ روپے کے سونے کے بسکٹ ٹیپ کی مدد سے اپنے جسم سے چپکائے ہوئے تھے۔اداکارہ اس وقت ڈائریکٹیو آف ریونیو انٹیلیجنس کی تحویل میں ہیں اور انہوں نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ انہوں نے سونا چھپانے کا یہ طریقہ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر سیکھا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں نامعلوم نمبرز سے فون کالز بھی موصول ہوئیں۔’مجھے مارچ میں ایک غیرملکی نمبر سے کال آئی اور پچھلے دو ہفتوں کے دوران بھی آتی رہیں۔ مجھے دبئی ایئرپورٹ کے گیٹ اے کے راستے ٹرمینل تھری پر جائیں۔ مجھے کہا گیا کہ دبئی ایئرپورٹ سے سونا اٹھانا اور بنگلورو ایئرپورٹ پر پہنچانا ہے۔‘رانیا راؤ نے یہ بھی بتایا کہ ’یہ میری پہلی کوشش تھی، میں نے کبھی اس سے پہلے دبئی سے سونا نہیں خریدا۔‘یہ بیان ان کے پچھلے بیان سے بہت زیادہ مختلف ہے جو انہوں نے انٹیلی جنس حکام کے سامنے دیا تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایئرپورٹ پر چپکنے والی پٹی اور چھوٹی قینچی خریدی اور واش روم میں جا کر سونے کو اپنے جسم پر چپکا لیا۔’سونا پلاسٹک کے دو پیکٹس میں تھا، اس میں کچھ کو میں نے اپنی جینز اور جوتوں میں چھپایا اور یہ طریقہ میں نے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر سیکھا تھا۔‘جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں فون پر ہدایات دینے والا کون تھا تو انہوں نے اس کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں پتہ کہ وہ کون تھا اور وہ افریقی لہجے میں انگریزی بول رہا تھا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس نے سکیورٹی چیکنگ کے بعد مجھے سونا دیا اور فوراً باہر نکل گیا۔ میں اس سے پھر کبھی نہیں ملی اور کبھی دیکھا بھی نہیں۔‘ رانیا راؤ کو پانچ مارچ کو سونا سمگل کرنے کی کوشش میں بنگلور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)جب رانیا راؤ سے اس شخص کی جسمانی ساخت کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس کا قد چھ فٹ کے قریب تھا اور رنگ گورا تھا۔‘ان کے مطابق ’مجھے ہدایت کی گئی تھی کہ سونا ایک نامعلوم شخص کے حوالے کروں۔ مجھے کہا گیا کہ باہر نکل کر سگنل کے قریب کھڑے رکشے میں سونا رکھ دوں مگر رکشے کا نمبر نہیں دیا گیا تھا۔‘33 سالہ اداکارہ جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013 میں کناڈا فلم ’مانیکیا‘ سے کیا وہ پیر کو دبئی سے ایمیریٹس کی فلائٹ سے بنگلور پہنچی تھیں۔اداکارہ کے ساتھ مبینہ طور پر دو افراد موجود تھے جو بریف کیسوں میں سمگل کیے جانے والا سونا اٹھائے ہوئے تھے۔ایئرپورٹ پر اداکارہ اور اُن کے ساتھیوں نے سکیورٹی تقریباً کلیئر کر ہی لی تھی کہ اس دوران انہیں ڈی آر آئی کی ٹیم نے پکڑ لیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

عامر خان نے نئی گرل فرینڈ کا انکشاف کردیا، کون ہے لڑکی؟

معروف اداکارہ حادثے میں شدید زخمی، حالت خطرے سے باہر

رشتہ پہلے سے طے تھا لیکن نکاح۔۔ عمر شہزاد نے مدینہ میں اچانک نکاح کی حقیقت بتا دی

کسی کو یہ حق نہیں میرے الفاظ کو غلط رنگ دے، صحیفہ جبار

آپ نے اچھا نہیں کیا، اس کو اَن فالو کرو۔۔ کیا جنت زبیر نے فیصل شیخ سے راہیں جدا کرلیں؟ مداح شدید غصہ

فضا علی ہونے والے داماد میں کیا خوبیاں دیکھیں گی؟ لمبی لسٹ بتا دی

بچوں کی پیدائش کے بعد وزن کیسے کم کیا؟ ایمن اور منال خان کے موٹاپے سے تنگ لڑکیوں کے لئے آزمائے ہوئے مشورے

عامر خان کی تیسری محبت کون ہیں۔۔ 60 ویں سالگرہ پر تیسری شادی کے بارے میں کیا کہا؟

اداکارہ رانیا راؤ سے تفتیش، ’14 کلوسونا چھپانے کا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا‘

معروف گلوکارہ مہک علی کی نئی قوالی' ادا'ریلیزہوگئی

معروف گلوکارہ مہک علی کی نئی قوالی نے ریلیزہوتے ہی دھوم مچا دی

اربوں روپے کمانے والی 100 کامیاب ترین فلمیں، کون سا خان آگے؟

سارہ خان کا نجی زندگی سے متعلق اہم انکشافات

نادیہ حسین آن لائن فراڈ کا شکار

اربوں روپے کا کاروبار کرنے والی بالی وڈ کی 100 کامیاب ترین فلمیں، کون سا خان آگے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی