
روسی صدر پیوٹن نے روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہم یقیناً جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں ،جنگ ختم ہونی چاہیے لیکن منصوبہ طویل مدتی امن پر مبنی ہو،بحران کو جڑ سے اکھاڑنا ضروری ہے۔جنڈولہ چوکی پر حملے کی کوشش ناکام،خودکش بمبار سمیت10خوارج ہلا ککچھ مسائل ہیں جن پر بات چیت کی ضرورت ہے،ہمیں اپنے امریکی ساتھیوں سے بھی بات کرنی چاہیے۔اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے روس درست سمت کا انتخاب کرے گا،روس کی جانب سے جنگ بندی دیکھنا چاہیں گے۔پیوٹن نے اچھا، امید افزا بیان دیا لیکن یہ مکمل نہیں تھا،روسی صدر پیوٹن سے بات کا خواہشمند ہوں،کچھ خلل ہوگا لیکن یہ زیادہ دیر نہیں رہے گا،نیٹو اپنی کوششیں بڑھا رہا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی کا نیا اندازنیٹو سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہمیں زیادہ ہتھیار بنانے کی ضرورت ہے، ہم کافی ہتھیار تیار نہیں کر رہے، روس اور چین کے مقابلے میں پیچھے ہیں۔