صدر ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ اہل نہیں ، عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کرینگے ، مولانا فضل الرحمان


جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں اور ملکی صورتحال پر تحریک کے لئے اجلاس بلا لیا ، عید کے بعد مجلس عمومی اجلاس میں تحریک چلانے کا فیصلہ کرینگے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں ، صدر ،وزیر اعظم  اور وزیر داخلہ اہل نہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے۔عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں دہشتگردی ہے ، مولانا فضل الرحمنان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن میں ہو کر ملک کا سوچ رہے ہیں، حکومت کیوں نہیں سوچ رہی، وزیر اعظم افطار کی دعوت دے رہے ہیں، ملکی مسائل کیلئے بات کیوں نہیں کر سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے باہر قیادت میں یکسوئی نہیں، پی ٹی آئی سے معاملات میں تلخی کم ہوئی ہے، بیان بازی سے پی ٹی آئی کےساتھ ممکنہ اتحاد میں دراڑ نہیں پڑے گی، میرے خلاف اگر کوئی بیان دیتا ہے تو پی ٹی آئی کو نوٹس لینا چاہیے۔مولانا فضل الرحمن کی جان کو خطرات ، نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایتمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت میں شمولیت کے لئے حکمران منتیں کرتے رہے، ملکی موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، یکطرفہ فیصلے بند نہ کئے گئے توملکی سیاست میں شدت آئے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امریکا میں طوفانی بگولوں سے تباہی ، عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں ، 33 افراد ہلاک

عیدالفطر 30 مارچ کو ہو گی یا 31 کو ؟ ماہرین فلکیات کی نئی پیشگوئیاں سامنے آ گئیں

نوشکی دالبندین شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 5 افراد جاں بحق

انسانی اسمگلرز کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ، ادارے جرم کے خاتمے کیلئے دن رات کام کریں ، شہباز شریف

پشاور اور کرک میں پولیس اسٹیشنز ، گیس فیلڈ پر حملے ، 4 اہلکار شہید

پہلا ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست

صدر ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ اہل نہیں ، عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کرینگے ، مولانا فضل الرحمان

پٹرول اور ڈیزل پر لیوی مزید 10روپے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی

ساجد حسین بلوچ اور غریبوں کے بچے

31 مارچ سے افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز بھی غیرقانونی: اس کے بعد کون سے افغان شہری پاکستان میں رہیں گے؟

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست: ’بھائی یہ آپ کی گلی کا ٹیپ بال ٹورنامنٹ نہیں‘

انڈیا میں آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کے الزام میں اسلحہ فیکٹری کا ملازم گرفتار

محمد حنیف کی تحریر: ساجد حسین بلوچ اور غریبوں کے بچے

آئی فون اور آئی پیڈ میں سیکیورٹی خدشات، ایپل نے صارفین کو خبردار کر دیا

’بوگیوں کے اندر جگہ، جگہ خون اور مسافروں کا سامان بکھرا ہوا تھا‘: صحافیوں نے جعفر ایکسپریس کے اندر کیا دیکھا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی