
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی ( او جی ڈی سی ایل ) نے پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ ذخائر ضلع اٹک میں واقع سوغری بلاک سے دریافت ہوئے ہیں۔ نئے ذخائر کی گیس کی ابتدائی پیداوار کا تخمینہ 13.95 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، جبکہ تیل کی پیداوار کا اندازہ 430 بیرل یومیہ لگایا گیا ہے۔تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ ریکارڈاو جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نئی دریافت او جی ڈی سی ایل کے ہائیڈروکاربن ذخائر میں اضافے کا سبب بنے گی۔یہ دریافت پاکستان کی توانائی کے شعبے میں خودکفالت کی جانب ایک اور مثبت قدم ہے، جس سے نہ صرف توانائی کی فراہمی میں بہتری آئے گی بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔