جعلی اکاؤنٹس کو ہماری سوشل میڈیا ٹیم سے منسوب کیا جا رہا ہے، شیخ وقاص اکرم


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کو ہماری سوشل میڈیا آفیشل ٹیم کے بچوں سے منسوب کیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس طرح سے ہمارے بچے اٹھائے گئے ہیں یہ قابل مذمت ہے۔ آج آپ نوجوانوں کے ساتھ ضد لگا کر بیٹھ گئے ہیں کہ وہ آپ کو مان لیں۔ لیکن نوجوانوں کو اپنے حقوق کا معلوم ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر پہنچایا یہ وہی نوجوان تھے۔ آپ نے قانون و آئین کا تماشا بنایا ہوا ہے۔ جو آپ کے ایجنڈے پر نہیں چلتا آپ اس کو انتشاری اور ہندوستان کے ساتھ نہیں ملا سکتے۔یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنیکی درخواست منظور ، لارجر بینچ بنانے کی ہدایتشیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جو بچے اغوا ہوئے ہم ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ پاکستانی بچے ہیں اور ملک کا مستقبل ہیں۔ آپ اپنے اور قوم کے لیے مسائل پیدا نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ قوم جب اکٹھے ہو کر اداروں کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے۔ تو دشمن کے خلاف زیادہ اعتماد سے لڑا جاتا ہے۔ موجودہ حکومت جعلی ہے اور یہ ملک کسی کو برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قوم کے بچوں کے ساتھ مت لڑیں بلکہ اپنے کردار سے ثابت کریں کہ آپ قوم کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔ قوم اکٹھی ہو گی تو مسائل کا حل نکلے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ کل کے بچوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹویٹ کرنے پر اٹھا رہے ہیں۔ اور اغوا ہونے والے 5 بچوں میں ہمارے سوشل میڈای ونگ کے لوگ بھی شامل ہیں۔ ان بچوں کا پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کہاں ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

لاہور،ڈیوٹی انجام دینے والے وارڈنز کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار

پہلا پارلیمانی سال مکمل،پنجاب اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ جاری

ٹیکس اتھارٹی پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ

بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کیے جانے کا انکشاف

جعلی اکاؤنٹس کو ہماری سوشل میڈیا ٹیم سے منسوب کیا جا رہا ہے، شیخ وقاص اکرم

اٹک میں سوغری بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

بھارتی میڈیا کی کمپین سیاسی جماعت چلا رہی ہے، عظمیٰ بخاری

گزشتہ 5 سال کے خسارے کی تفصیلات ایوان میں پیش

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ

پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی جماعت ضرورہے لیکن خاموش تماشائی نہیں،گورنر پنجاب

ڈیوٹی انجام دینے والے وارڈنز کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار

پاکستان میں بحریہ ٹاؤن کی متعدد جائیدادیں سیل: ’ملک ریاض کے کِیے کی سزا عام آدمی کو نہ دی جائے‘

جوڈیشل کمپلیکس حملہ ، مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار ، متعدد کے وارنٹ گرفتاری

جعفر ایکسپریس واقعے پر اداروں کیخلاف منفی پراپیگنڈہ کرنیوالا ملزم اسلام آباد سے گرفتار

یمن کے شہروں صنعا اور حدیدہ میں امریکی طیاروں کی بمباری ، 77 شہری جاں بحق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی