گوگل کروم فوری اپ ڈیٹ کرلیں


اگر آپ گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو فوری طور پر اسے اپ ڈیٹ کرلیں۔ گوگل کی جانب سے دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر میں موجود ایک بڑی سکیورٹی خامی دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50 سے 60 فیصد افراد براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں، تو اس میں موجود سکیورٹی کمزوری بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے کمپیوٹرز میں کروم براؤزر میں یہ سکیورٹی خامی سامنے آئی تھی۔ گوگل نے بتایا کہ CVE-2025-2783 نامی سکیورٹی بگ سے صارفین کو خطرہ لاحق ہے۔کچھ دن قبل آن لائن سکیورٹی کمپنی Kaspersky کے ماہرین نے اس خامی کا انکشاف کیا تھا۔ ماہرین کے مطابق ہیکرز پہلے ای میلز بھیجتے ہیں اور جو افراد ای میل پر موجود لنک کو کلک کرتے ہیں وہ ایسی ویب سائٹس پر پہنچ جاتے ہیں جہاں سے بگ (bug) فوری طور پر ان کے کمپیوٹر ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلیتا ہے۔گوگل نے تسلیم کیا کہ ہیکرز نے اس خامی کو استعمال کرکے مختلف صارفین کو نشانہ بنایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ براؤزر کو فوری اپ ڈیٹ کرلینا چاہیے۔ کروم براؤزر کو اپ ڈیٹ کیسے کریں؟عموماً گوگل کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔اگر آپ کو معلوم نہیں کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔ وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا۔اس کے بعد کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں ہوگا تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع جائے گا۔ اس کے بعد بس ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

گھر کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والی کیمیکل مصنوعات سے صحت کو کیا خطرات ہیں؟

انٹرنیٹ، 1000 ٹی وی چینل اور کمپیوٹر: بل گیٹس کی 32 سال قبل پیش گوئیاں اور مائیکرو سافٹ کی کامیابی کی کہانی

انسٹاگرام نے صارفین کی دیرینہ فرمائش پوری کردی

میک اپ: خوبصورتی کا سامان جو آپ کے لیے ’خطرناک‘ بھی ثابت ہو سکتا ہے

کہیں بلاول بھٹو اور عمران خان تو کہیں عید کے پُررونق دسترخوان: گیبلی اے آئی کی تصاویر کی مقبولیت مگر کاپی رائٹس کا تنازع بھی

چربی جلانے کا سست عمل اور وزن کم کرنے کا نہ ختم ہونے والا انتظار جس کا حل صرف ورزش ہی نہیں

کاٹلنگ میں ’شدت پسندوں کے خلاف‘ حملہ اور پاکستان کی ڈرون صلاحیت

ٹیسلا کا اپنی مصنوعات سعودی عرب میں لانچ کرنے کا فیصلہ

کلینڈر میں کچھ مہینے 31 اور کچھ 30 دنوں کے کیوں ہوتے ہیں؟

’ہمیشہ کام کرنے اور کبھی آرام نہ کرنے‘ کا رواج جو نوکری پیشہ افراد کو ذہنی طور پر توڑ رہا ہے

کم قیمت اور بہترین فیچرز کا حامل ریڈمی 13 ایکس متعارف

انسٹا گرام نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی

وٹامن ڈی سے مالا مال سورج کی روشنی جو آپ کے بلڈ پریشر میں کمی اور موڈ میں بہتری کا سبب بنتی ہے

زلزلے کی پیش گوئیاں غلط کیوں نکلتی ہیں؟

پیکا قانون کی دو دھاری تلوار کے سائے میں سہمے پاکستانی: ’پیکا کالعدم نہ کیا گیا تو جمہوریت اور جمہوری رویوں کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہے گی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی