خواتین کا بڑا مسئلہ حل، جلے ہوئے برتن صاف کرنا ہوا آسان


ہر خاتون خانہ کو کبھی نہ کبھی کچن میں جلے ہوئے برتن کا سامنا ضرور ہوتا ہے جلے ہوئے برتن کو صاف کرنے کے لیے بڑی محنت اور وقت درکار ہوتا ہے تا ہم اب جلے ہوئے برتن کو صاف کرنے اور بغیر کھرچے دوبارہ چمکانے کے 5 آسان طریقے سامنے آگئے ہیں ۔ ان تمام طریقوں کو آزما کر آپ بھی اپنے جلے ہوئے پین کو بغیر کسی اسکربر کے دوبارہ چمکدار بنا سکتی ہیں، یہ سادہ اور قدرتی طریقے آپ کے وقت کی بچت کریں گے اور آپ کو صاف ستھرا پین ملے گا، جسے آپ دوبارہ استعمال کر سکیں گی۔بیکنگ سوڈا اور سرکہ کا استعمالبیکنگ سوڈا اور سرکہ دونوں صفائی کے بہترین اجزاء ہیں، جلے ہوئے پین کو صاف کرنے کے لیے ایک کپ سرکہ ڈالیں اور اسے اُبلنے دیں جب یہ اُبل جائے، پین کو آنچ سے اُٹھا کر اس پر بیکنگ سوڈا چھڑک دیں۔ اسے تقریباً 10 منٹ تک رہنے دیں۔ اس کے بعد، آپ آسانی سے برتن کو صاف کر سکیں گی۔ڈش صابن سے ابالنااگر آپ سمجھتی ہیں کہ ڈش واشنگ مائع صابن کا استعمال بہترین حل ہو سکتا ہےتو اس طریقے کے لیے پین میں پانی بھر کر اس میں ڈش واشنگ صابن کے چند قطرے ڈالیں اور اسے 5-10 منٹ تک اُبلنے دیں۔ پھر اسے ٹھنڈا ہونے دیں، اور آپ دیکھیں گے کہ جلے ہوئے حصے نرم ہو کر صاف ہو جائیں گے۔لیموں اور پانی کا طریقہلیموں کو کچن میں صفائی کے لیے اکثر استعمال کیا جاتا ہے، اور اب آپ اسے اپنے جلے ہوئے پین کی صفائی کے لیے بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ ایک لیموں کا ٹکڑا پانی کے ساتھ پین میں ڈال کر اُبالیں۔ چند منٹ تک اُبالنے کے بعد اسے رہنے دیں اور پھر داغوں کو صاف کرتے وقت دیکھیں کہ وہ آسانی سے ہٹ جاتے ہیں اس کے علاوہ، یہ آپ کے باورچی خانے کو خوشبو دار بھی بنا دیتا ہے۔ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کا استعمالہائیڈروجن پرآکسائیڈ بھی جلے ہوئے پین کو صاف کرنے کے لیے ایک مؤثر طریقہ ہے۔ جلے ہوئے حصے پر ہائیڈروجن پرآکسائیڈ ڈالیں اور اسے چند منٹ تک ہلکی آنچ پر گرم کریں تاکہ بلبلے بن سکیں پھر آنچ بند کر دیں بند کر کے اسے بیٹھنے دیں اور بعد میں پین کو آسانی سے دھوئیں یہ طریقہ جادو کی طرح کام کرتا ہے۔ نمک اور گرم پانی کا طریقہ ایک اور آسان طریقہ یہ ہے کہ جلے ہوئے حصے پر نمک کی ایک موٹی تہہ چھڑک کر اسے گرم پانی میں ڈال دیں اسے رات بھر رہنے دیں، نمک داغوں کو توڑ دے گا، اور اگلے دن آپ ان داغوں کو آسانی سے صاف کر سکیں گی، یہ طریقہ کافی مؤثر ہے اور آپ کے پین کو دوبارہ چمکدار بنا دے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

گھر کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والی کیمیکل مصنوعات سے صحت کو کیا خطرات ہیں؟

انٹرنیٹ، 1000 ٹی وی چینل اور کمپیوٹر: بل گیٹس کی 32 سال قبل پیش گوئیاں اور مائیکرو سافٹ کی کامیابی کی کہانی

انسٹاگرام نے صارفین کی دیرینہ فرمائش پوری کردی

میک اپ: خوبصورتی کا سامان جو آپ کے لیے ’خطرناک‘ بھی ثابت ہو سکتا ہے

کہیں بلاول بھٹو اور عمران خان تو کہیں عید کے پُررونق دسترخوان: گیبلی اے آئی کی تصاویر کی مقبولیت مگر کاپی رائٹس کا تنازع بھی

چربی جلانے کا سست عمل اور وزن کم کرنے کا نہ ختم ہونے والا انتظار جس کا حل صرف ورزش ہی نہیں

کاٹلنگ میں ’شدت پسندوں کے خلاف‘ حملہ اور پاکستان کی ڈرون صلاحیت

ٹیسلا کا اپنی مصنوعات سعودی عرب میں لانچ کرنے کا فیصلہ

کلینڈر میں کچھ مہینے 31 اور کچھ 30 دنوں کے کیوں ہوتے ہیں؟

’ہمیشہ کام کرنے اور کبھی آرام نہ کرنے‘ کا رواج جو نوکری پیشہ افراد کو ذہنی طور پر توڑ رہا ہے

کم قیمت اور بہترین فیچرز کا حامل ریڈمی 13 ایکس متعارف

انسٹا گرام نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی

وٹامن ڈی سے مالا مال سورج کی روشنی جو آپ کے بلڈ پریشر میں کمی اور موڈ میں بہتری کا سبب بنتی ہے

زلزلے کی پیش گوئیاں غلط کیوں نکلتی ہیں؟

پیکا قانون کی دو دھاری تلوار کے سائے میں سہمے پاکستانی: ’پیکا کالعدم نہ کیا گیا تو جمہوریت اور جمہوری رویوں کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہے گی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی