فیس بک میں بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان


میٹا نے گزشتہ چند برسوں کے دوران فیس بک کی مین فیڈ کو ڈسکوری انجن میں بدلنے کی کوشش کی ہے۔ یعنی ایسی جگہ جہاں ایسے پیجز، گروپس اور اکاؤنٹس کا مواد دکھایا جاتا ہے جن کو آپ فالو نہیں کر رہے ہوتے۔ اگرچہ کمپنی کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ ٹک ٹاک سے مقابلے کے لیے یہ تبدیلی ضروری ہے مگر اس پر فیس بک صارفین نے شدید تنقید کی ہے کیونکہ وہ اکثر ان افراد کی پوسٹس دیکھ نہیں پاتے جن کو وہ جانتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میٹا کی جانب سے فیس بک ایپ میں فرینڈز سیکشن کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔وہاں صرف وہ پوسٹس اور مواد دکھایا جائے گا جو آپ کے فیس بک فرینڈز سے منسلک ہوگا۔ کمپنی کے مطابق یہ ان اولین اپ ڈیٹس میں سے ایک ہے جن کے تحت پرانے فیس بک فیچرز کو اس 21 سال پرانے سوشل نیٹ ورک میں واپس لایا جا رہا ہے۔اس اپ ڈیٹ کے بعد فیس بک ایپ میں فرینڈز ٹیب کو صرف دوستوں کے مواد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس میں فیڈ اور اسٹوری پوسٹس بھی شامل ہوں گی، ریلز، برتھ ڈیز، فرینڈ ریکوئسٹس اور ممکنہ واقف کاروں کے بارے میں سجیشنز کو بھی وہاں دیکھا جاسکے گا۔میٹا کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ صارفین کو فیس بک زیادہ سوشل نیٹ ورک محسوس ہو۔ یہ پہلا موقع نہیں جب کمپنی کی جانب سے صرف دوستوں سے متعلق مواد کے لیے کسی فیڈ کو مختص کیا جا رہا ہے۔میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے 2022 میں فرینڈز فیڈ کو دکھایا تھا اور یہ فیڈ اب بھی دستیاب ہے مگر ایپ میں موجود فیچرز میں کہیں دب گئی ہے۔ یہ واضح نہیں کہ میٹا کی جانب سے کون کونسے پرانے فیس بک فیچرز کو واپس لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔مارک زکربرگ نے ایک پوڈ کاسٹ میں اس حوالے سے بتایا کہ 'ہم ایسی چیزوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو ماضی میں فیس بک کے اندر لوگوں کے لیے پرلطف ثابت ہوتی تھیں مگر آج وہ انٹرنیٹ پر موجود نہیں'۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

گھر کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والی کیمیکل مصنوعات سے صحت کو کیا خطرات ہیں؟

انٹرنیٹ، 1000 ٹی وی چینل اور کمپیوٹر: بل گیٹس کی 32 سال قبل پیش گوئیاں اور مائیکرو سافٹ کی کامیابی کی کہانی

انسٹاگرام نے صارفین کی دیرینہ فرمائش پوری کردی

میک اپ: خوبصورتی کا سامان جو آپ کے لیے ’خطرناک‘ بھی ثابت ہو سکتا ہے

کہیں بلاول بھٹو اور عمران خان تو کہیں عید کے پُررونق دسترخوان: گیبلی اے آئی کی تصاویر کی مقبولیت مگر کاپی رائٹس کا تنازع بھی

چربی جلانے کا سست عمل اور وزن کم کرنے کا نہ ختم ہونے والا انتظار جس کا حل صرف ورزش ہی نہیں

کاٹلنگ میں ’شدت پسندوں کے خلاف‘ حملہ اور پاکستان کی ڈرون صلاحیت

ٹیسلا کا اپنی مصنوعات سعودی عرب میں لانچ کرنے کا فیصلہ

کلینڈر میں کچھ مہینے 31 اور کچھ 30 دنوں کے کیوں ہوتے ہیں؟

’ہمیشہ کام کرنے اور کبھی آرام نہ کرنے‘ کا رواج جو نوکری پیشہ افراد کو ذہنی طور پر توڑ رہا ہے

کم قیمت اور بہترین فیچرز کا حامل ریڈمی 13 ایکس متعارف

انسٹا گرام نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی

وٹامن ڈی سے مالا مال سورج کی روشنی جو آپ کے بلڈ پریشر میں کمی اور موڈ میں بہتری کا سبب بنتی ہے

زلزلے کی پیش گوئیاں غلط کیوں نکلتی ہیں؟

پیکا قانون کی دو دھاری تلوار کے سائے میں سہمے پاکستانی: ’پیکا کالعدم نہ کیا گیا تو جمہوریت اور جمہوری رویوں کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہے گی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی