
پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے تمام پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ان کے پاس پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور قائم مقام صدر کے عہدے تھے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام عہدے چھوڑ رہا ہوں اور آئندہ بطور کارکن اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اعظم سواتی نے بتایا کہ عالیہ حمزہ کو کام کرنے میں رکاوٹ کا سامنا ہے، جب بانی پی ٹی آئی نے پوچھا تو اعظم سواتی نے میرا نام لیا۔سندھ حکومت نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیانجی ٹی وی کے مطابق حماد اظہر نے جب عالیہ حمزہ سے استفسار کیا تو انہوں نے کسی بھی رکاوٹ پر حیرت کا اظہار کیا۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی دو بار استعفیٰ دے چکے تھے، لیکن اسے مسترد کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اب وہ تیسری بار عہدہ چھوڑ رہے ہیں اور یہ استعفیٰ ناقابل واپسی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ آئندہ وہ کسی بھی پارٹی عہدے کے خواہشمند نہیں ہیں۔