
وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آج کی تاریخی 7.41روپے گھریلو اور 7.69روپے صنعتی فی یونٹ بجلی قیمت میں کمی ہماری حکومت کا عوام سے کیا گیا دعوی وفا کرنے کی طرف ایک اہم اقدام ہے ۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاور ڈویژن اب مزید پہلوؤں پر کام کرکے بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور استحکام پر کام کر رہا ہے ۔ عوام کو بجلی کے شعبے میں اب بہتری ہی نظر آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم بجلی کے تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لا کر بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔ اس وقت ملک کے دو کروڑ صارفین کو بجلی کی پیداواری قیمت کا بھی 70فیصد ڈسکاؤنٹ مل رہا ہے ۔100 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی کتنی سستی ہوئی؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیںمزید بولے کہ ان دو کروڑ صارفین کو 11.50روپے سے بھی کم فی یونٹس بجلی ملنے لگی ہے ۔انشاءاللہ عنقریب ہمارے ان اقدامات کی وجہ سے صنعتوں کا پہہہ پوری قوت کے ساتھ چلنا شروع ہوگا ۔