نہار منہ سونف کا پانی پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جانیں اسے بنانے کا صحیح طریقہ اور 4 جادوئی فائدے


سونف وہ جادوئی جزو ہے جو ہر باورچی خانے میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔ نہ صرف کھانوں میں خوشبو اور ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ اس کے طبی فوائد بھی بے شمار ہیں۔ خاص طور پر اگر اس کا پانی نہار منہ پیا جائے تو یہ جسم کے کئی مسائل کا حیرت انگیز حل بن سکتا ہے۔ 1: ہاضمے کی خرابی کا دشمن! اگر معدہ خراب رہتا ہے، گیس اور قبض نے زندگی اجیرن بنا رکھی ہے تو سونف کا پانی کسی اکسیر سے کم نہیں۔ اس میں موجود کارمینیٹو خصوصیات پیٹ میں جمی گیس کو ختم کرنے کے ساتھ بدہضمی سے بھی نجات دلاتی ہیں۔ 2: تیزابیت اور سینے کی جلن کا خاتمہ سونف کا پانی معدے میں ٹھنڈک پہنچا کر سینے کی جلن اور تیزابیت جیسے مسائل کا قدرتی علاج ثابت ہوتا ہے۔ ساتھ ہی یہ جسم میں ہائیڈریشن برقرار رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے، جو صحت مند زندگی کے لیے ضروری ہے۔ 3: منہ کی بدبو کو کرے غائب! اگر بار بار برش کرنے کے باوجود منہ سے بدبو آتی ہے، تو ممکن ہے کہ اس کی وجہ اندرونی نظام میں خرابی ہو۔ سونف کا پانی پینے سے نہ صرف ہاضمہ درست رہتا ہے بلکہ منہ کی بدبو سے بھی نجات ممکن ہے۔ 4: قوت مدافعت کو بنائے آہنی دیوار! سونف کا پانی وٹامن سی اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے، جو جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ سفید خون کے خلیات کی پیداوار میں اضافہ کرکے جسم کو بیماریوں کے خلاف ڈھال فراہم کرتا ہے۔ سونف کا پانی بنانے کا آسان طریقہ ایک گلاس گرم پانی میں چند چمچ سونف ڈال کر اسے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ جیسے ہی پانی کا رنگ تبدیل ہو اور سونف کے تمام مفید اجزاء پانی میں شامل ہو جائیں، اسے چھان کر نوش کریں اور اپنی صحت کو بہتر بنانے کی راہ پر گامزن ہو جائیں! سونف کا پانی ایک ایسا حیرت انگیز تحفہ ہے جو بغیر کسی مہنگے علاج کے صحت کو چار چاند لگا سکتا ہے۔ تو آج ہی اس آزمودہ نسخے کو اپنائیں اور ایک صحت مند زندگی کی طرف قدم بڑھائیں!

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ: ٹرمپ کا چین پر ٹیرف 125 فیصد تک بڑھانے، جوابی ٹیرف نہ لگانے والے مُمالک کو رعایت دینے کا اعلان

عالمی معیشت کی سب سے بڑی طاقت بننے کی دوڑ: کیا ٹرمپ کی ’ٹیرف جنگ‘ کا اصل ہدف صرف چین ہے اور اس کا مقصد کیا ہے؟

’ایک کلو پنیر کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے‘: گدھی کے دودھ سے تیار یہ پنیر اتنا مہنگا کیوں؟

چین کا امریکہ سے درآمد ہونے والی تمام اشیا پر 84 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

ٹائٹینک کیسے تباہ ہوا؟ ڈیجیٹل سکین سے بحری جہاز کے آخری چند گھنٹوں کی ممکنہ کہانی سامنے آ گئی

سندھ میں ’کے ایف سی‘ برانچز پر حملے: تین مقدمات درج، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 24 ملزمان گرفتار

بھیک مانگنے والا بچے کو بھی نہ بخشا۔۔ ٹریلر کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ! پولیس نے کیا بتایا؟

پاکستان کا امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات اور نئے ٹیرف پر مذاکرات کے لیے وفد بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کا امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف پر مذاکرات کے لیے وفد بھیجنے کا فیصلہ

واٹس ایپ پیغام میں ’وائے‘ اور ’یو‘ کے حروف نے کس طرح پولیس افسر کے قتل کا معمہ حل کیا

ٹرمپ کا ’ہمیشہ جاری رہنے والی جنگیں‘ نہ شروع کرنے کا وعدہ: کیا امریکی صدر ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روک سکیں گے؟

فلمستان: بالی وڈ کے پہلے ’سٹار میکر‘ کا سٹوڈیو جس نے دلیپ کمار اور دیو آنند جیسے ستاروں کو متعارف کروایا

دنیا میں سزائے موت کی شرح دس سال میں سب سے بلند مگر چین کے اعدادوشمار آج بھی ’پراسرار‘

سونے کی قیمت آسمان چھونے لگی۔۔ فی تولہ سونا مہنگا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

برونائی کے سلطان کی بیٹی، وراثت کا لالچ اور پرتعیش زندگی: 84 سالہ خاتون جنھوں نے اپنے بیٹے کو بھی فراڈ کا نشانہ بنایا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی