واٹس ایپ کےمنفرد فیچرزسے صارفین کی مشکلات آسان


واٹس ایپ کا استعمال دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد کرتے ہیں اور اس پر اکثر صارفین کو میسجز کی بھرمار کا سامنا ہوتا ہے۔ درحقیقت بیشتر افراد کے لیے واٹس ایپ کے تمام پیغامات کو پڑھنا کافی مشکل ہوتا ہے جن میں سے زیادہ تر ان کے لیے غیرضروری ہوتے ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر موجود ہے جس سے آپ تمام ان ریڈ (unread) میسجز کو فوری طورپر کلیئر کرسکتے ہیں؟جی ہاں واقعی اس فیچر کا علم بہت کم افراد کو ہے۔ واٹس ایپ میں اس فیچر کو کچھ عرصے قبل خاموشی سے شامل کیا گیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ بیشتر افراد کو اس کا علم نہیں۔ ویسے تو واٹس ایپ کے میسجز کو کلیئر کرنے کا عمل کافی وقت طلب ہے کیونکہ اس کے لیے ہر چیٹ کو اوپن کرکے تمام میسجز کو دیکھنا پڑتا ہے۔ مگر اس کا حل واٹس ایپ کے سیٹنگز مینیو میں چھپا ہوا ہے جس سے آپ غیر ضروری پیغامات پڑھے بغیر کلیئر کرسکتے ہیں۔فیچر استعمال کرنے کا طریقہاگر آپ کی واٹس ایپ فیڈ میں درجنوں ان ریڈ میسجز موجود ہیں اور آپ انہیں پڑھنے کی زحمت نہیں کرنا چاہتے تو اس فیچر کو استعمال کریں۔ اس کے لیے واٹس ایپ میں اوپر دائیں جانب موجود تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں۔ وہاں موجود آپشنز میں ریڈ آل کا انتخاب کریں۔اس آپشن کو سلیکٹ کرنے پر تمام ان ریڈ میسجز غائب ہو جائیں گے یا یوں کہہ لیں کہ ایسا شو ہوگا جیسے آپ نے انہیں پڑھ لیا ہے۔ اس فیچر سے ان صارفین کو زیادہ فائدہ ہوگا جو متعدد واٹس ایپ گروپس کا حصہ ہیں اور ان کے لیے تمام میسجز کو پڑھنا ممکن نہیں ہوتا۔ اس طریقہ کار سے انہیں وقت بچانے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ ان باکس کو منظم رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ایک شرمیلا انسان جو سیاست کے لیے نہیں۔۔۔ ایلون مسک کے بارے میں ان کے والد کے خیالات

حضرت خضر: پراسراریت میں لپٹی شخصیت جن کا قرآن اور مذہبی روایات میں درج قصہ ظاہر اور حقیقت میں فرق بتاتا ہے

واٹس ایپ کےمنفرد فیچرزسے صارفین کی مشکلات آسان

ایمیزون نے وائٹ ہاؤس کو ٹک ٹاک خریدنے کی پیش کش کردی

چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے بری خبر

چیٹ جی پی ٹی صارفین کیلئے اہم خبر، نئے فیچر نے تہلکہ مچا دیا

کیا اسمارٹ فونز بند ہونے والے ہیں؟ ایلون مسک، بل گیٹس، مارک زکربرگ اور سیم آلٹمین کا چونکا دینے والا اعلان

’جادوئی خصوصیات کا حامل‘ بریسٹ مِلک کیا واقعی باڈی بلڈنگ میں مدد دیتا ہے؟

’مائع سونا‘: ’جادوئی خصوصیات کا حامل بریسٹ مِلک‘ کیا واقعی ’باڈی بلڈنگ‘ میں مدد دیتا ہے؟

گھر کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والی کیمیکل مصنوعات سے صحت کو کیا خطرات ہیں؟

انٹرنیٹ، 1000 ٹی وی چینل اور کمپیوٹر: بل گیٹس کی 32 سال قبل پیش گوئیاں اور مائیکرو سافٹ کی کامیابی کی کہانی

انسٹاگرام نے صارفین کی دیرینہ فرمائش پوری کردی

میک اپ: خوبصورتی کا سامان جو آپ کے لیے ’خطرناک‘ بھی ثابت ہو سکتا ہے

کہیں بلاول بھٹو اور عمران خان تو کہیں عید کے پُررونق دسترخوان: گیبلی اے آئی کی تصاویر کی مقبولیت مگر کاپی رائٹس کا تنازع بھی

چربی جلانے کا سست عمل اور وزن کم کرنے کا نہ ختم ہونے والا انتظار جس کا حل صرف ورزش ہی نہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی