چپ رہو کسی نے تمہیں ووٹ نہیں دیا ، ٹرمپ اور ایلون مسک کیخلاف مظاہرے


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیر ایلون مسک کی پالیسیوں کے خلاف امریکا سمیت مختلف ممالک میں ’’ ہینڈز آف‘‘ احتجاجی تحریک کا آغاز ہو گیا۔ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آج امریکا کی 50 ریاستوں کے ساتھ کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، پرتگال اور میکسیکو میں 1200 مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔امریکی صدر ٹرمپ کا دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان’’ہینڈز آف‘‘ کے نام سے ہونے والے احتجاج میں شہری حقوق کی تنظیموں، مزدور یونینوں اور دیگر اداروں کے افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نے امیگریشن پالیسیوں، تجارتی محصولات، تعلیمی بجٹ میں کٹوتیوں اور وفاقی ملازمتوں میں کی گئی 2 لاکھ سے زائد کٹوتیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔مظاہرین نے ٹرمپ اور ایلون مسک کے خلاف نعرے لگانے کے ساتھ امریکا میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور عوام مخالف پالیسیاں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ایلون مسک نے 2026 کے آخر میں اسٹاشپ کو مریخ روانہ کرنے کا اعلان کر دیامظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ جن پالیسیوں پر چل رہے ہیں وہ دنیا کیلئے خطرہ ہیں، امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں، ایلون مسک کو ملک بدر کیا جائے۔علاوہ ازیں برلن، فرینکفرٹ، پیرس اور لندن میں مقیم امریکی شہریوں نے احتجاجی ریلیوں میں شرکت کی، برلن میں ٹیسلا کے شوروم کے باہر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ایلون، چپ رہو، کسی نے تمہیں ووٹ نہیں دیا‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

شادی کی سالگرہ اچانک جنازے میں بدل گئی۔۔ رقص کرتا ہوا شخص پلک جھپکتے میں ہی دم توڑ گیا ! آخری لمحات کی ویڈیو

کیا اونیجا اینڈریو دوبارہ پاکستان آنا چاہتی ہیں؟ نیویارک پہنچ کر کیا کچھ کہا ! ویڈیو

حماس کا اسرائیل پر راکٹ حملہ ، قابض فوج کی بمباری سے درجنوں فلسطینی شہید

عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی

امریکی ٹیرف ، ایشیائی اور خلیجی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی ، اربوں ڈالر کا نقصان

صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال، پرامن اور پرسکون معاشرے کی بنیاد ہے، مریم نواز

ایشیا کی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی کا رجحان جاری، پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں 3300 پوائنٹس سے زائد کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان، انڈیکس میں 3300 پوائنٹس سے زائد کی کمی

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات: ’خطے میں تنازعے کے پھیلاؤ کو روکنے پر تبادلہ خیال‘

’دریائے سندھ کی اولاد‘: کشتیوں میں اپنے آشیانے بنانے والی ’کیہل برادری‘ خشکی پر بستیاں آباد کرنے پر کیوں مجبور ہوئی؟

پے در پے نقصانات سے لڑکھڑاتی حزب اللہ کیا اپنی بقا کی جنگ میں کامیاب ہو پائے گی: ’یہ زخم خدا کی طرف سے تمغہ ہیں‘

اسلام آباد میں 20 اپریل کو امریکی سفارتخانہ کی جانب مارچ کیا جائے گا،حافظ نعیم الرحمان

پاک افغان بارڈر پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 8 ہلاک

پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی کنگز نے اپنی نئی کِٹ متعارف کرادی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی