صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال، پرامن اور پرسکون معاشرے کی بنیاد ہے، مریم نواز


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال، پرامن اور پرسکون معاشرے کی بنیاد ہے۔صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو صحت و علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند پنجاب ویژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے، فیلڈ اسپتال کے ذریعے علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، پنجاب میں 1250 مراکز صحت کو جدید کلینک میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ بڑے سرکاری اسپتالوں میں علاج، ٹیسٹس اور مفت ادویات کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ عوام کو ان کے گھروں پر ادویات کی فراہمی کا نظام بھی فعال کیا جا رہا ہے۔حج پروازیں 29 اپریل سے شروع ہونگی ، سرکاری اسکیم کے تحت 90ہزار حجاج جائیں گے ، وزیر مذہبی اموروزیراعلیٰ پنجاب نے کہ کہ ہیلتھ کلینک میں عوام کو بنیادی مراکز صحت کی نسبت بہتر سہولتیں دستیاب ہیں، پنجاب میں پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال جلدفعال ہوجائے گا جبکہ سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ بھی جلدفعال ہوجائے گا۔اس کے علاوہ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام اورٹرانسپلانٹ کارڈ بھی متعارف کرائے ہیں جو بچوں اور پیچیدہ مریضوں کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ایمرجنسی کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس بھی شروع کی گئی ہے۔عالمی یوم صحت ہیلتھ ایشوز پر رائے عامہ اور فیصلہ سازوں کی توجہ مبذول کراتا ہے، انہوں نے کہا کہ صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال،پرامن اور پرسکون معاشرے کی بنیاد ہے،عالمی یوم صحت اچھی صحت کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ روزمرہ زندگی میں مثبت تبدیلیوں سے صحت اور معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ڈمپر، موٹر سائیکل کو روندتا ہوا چلا گیا۔۔ 10 بڑی گاڑیاں نذر آتش ! حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی

فیصل بینک کا پاکستان فنانشل لٹریسی ویک2025 ء میں تعاون کرنےکا اعلان

تاجروں کے بھیس میں چھپے سمگلر، پیسوں کا لالچ اور مافیا کا خوف: وہ ملک جہاں سے کیلوں کی برآمد کی آڑ میں دنیا کی 70 فیصد کوکین سمگل کی جاتی ہے

پرائیویٹ کمپنی ملازم کی ’کتے کی طرح چلنے اور بھوکنے‘ کی وائرل ویڈیو: ’ایک مینیجر نے بدلہ لینے کی نیت سے ویڈیو بنائی‘

خاتون ساتھی کی مدد سے عام شہریوں کو ’ہنی ٹریپ‘ کرنے کا الزام: اسلام آباد پولیس نے ڈولفن سکواڈ کے دو اہلکاروں کو ’رنگے ہاتھوں‘ کیسے گرفتار کیا؟

امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ: ٹرمپ کا چین پر ٹیرف 125 فیصد تک بڑھانے، جوابی ٹیرف نہ لگانے والے مُمالک کو رعایت دینے کا اعلان

عالمی معیشت کی سب سے بڑی طاقت بننے کی دوڑ: کیا ٹرمپ کی ’ٹیرف جنگ‘ کا اصل ہدف صرف چین ہے اور اس کا مقصد کیا ہے؟

کیا آپ دنیا کی سب سے پتلی عمارت میں موجود یہ فلیٹ خریدنا چاہیں گے؟ جانیں اس کی ہوش اڑا دینے والی قیمت

’ایک کلو پنیر کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے‘: گدھی کے دودھ سے تیار یہ پنیر اتنا مہنگا کیوں؟

چین کا امریکہ سے درآمد ہونے والی تمام اشیا پر 84 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

ٹائٹینک کیسے تباہ ہوا؟ ڈیجیٹل سکین سے بحری جہاز کے آخری چند گھنٹوں کی ممکنہ کہانی سامنے آ گئی

سندھ میں ’کے ایف سی‘ برانچز پر حملے: تین مقدمات درج، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 24 ملزمان گرفتار

بھیک مانگنے والا بچے کو بھی نہ بخشا۔۔ ٹریلر کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ! پولیس نے کیا بتایا؟

پاکستان کا امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات اور نئے ٹیرف پر مذاکرات کے لیے وفد بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کا امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف پر مذاکرات کے لیے وفد بھیجنے کا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی