کیا اونیجا اینڈریو دوبارہ پاکستان آنا چاہتی ہیں؟ نیویارک پہنچ کر کیا کچھ کہا ! ویڈیو


’’میں نیویارک پہنچ کر بہت خوش ہوں، میری گرفتاری کی خبریں غلط ہیں۔‘‘ یہ کہنا ہے اونیجا اینڈریو رابنسن کا، جو ایک پاکستانی نوجوان کی محبت میں اپنا ملک چھوڑ کر پاکستان پہنچیں، مگر پھر یہاں ایسی الجھیں کہ نکلنا مشکل ہوگیا۔ دوبارہ پاکستان آنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں بات کریں گی۔ چار ماہ تک وہ پاکستان میں سرگرداں رہیں، دبئی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور اب نیویارک کی روشنیوں میں واپس آ کر وہ نئی زندگی جینے کو تیار ہیں۔ ان کی نیویارک میں عیاشیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں، جہاں وہ مہنگے علاقوں میں گھومتی، دلکش لباس میں نظر آتی اور ہنستی مسکراتی دکھائی دیتی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Melanin Journey (@melaninjourney) پاکستان میں ان کی کہانی اس وقت شہ سرخیوں میں آئی جب جعفریہ ڈزاسٹر سیل کے سربراہ ظفر عباس نے ان کا معاملہ اٹھایا۔ تب دنیا نے جانا کہ ایک امریکی خاتون کراچی میں بے یار و مددگار بھٹک رہی ہے۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ جس 19 سالہ لڑکے کے پیچھے وہ پاکستان آئیں، وہ اور اس کا خاندان ان سے ملنے کو بھی تیار نہ ہوا۔ اس کہانی میں ایک اور موڑ تب آیا جب انہیں جناح ہسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں رکھا گیا۔ وہاں بھی ان کی ویڈیوز بنیں، اور ان کی دیکھ بھال پر مامور خاتون پولیس افسر کے ساتھ ان کی تصویریں بھی وائرل ہوئیں۔ آخرکار، انہیں 8 فروری کو پاکستان سے نکال کر دبئی بھیجا گیا، مگر وہاں بھی وہ کچھ ہفتے ٹھہریں، تب بھی ویڈیوز وائرل ہوتی رہیں، اور اب نیویارک پہنچتے ہی دوبارہ خبروں میں آگئی ہیں۔ نیویارک میں انٹرویوز دیتے ہوئے اونیجا نے کہا، ’’میں پاکستان میں پھنس گئی تھی، دبئی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن میری گرفتاری یا کسی قانونی کارروائی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔‘‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 8 اپریل سے 11 اپریل تک بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

مختلف شہروں کیلئے 1500الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی منظوری

امریکہ میں مہنگائی بالکل نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے، وزیر اعظم

پنجاب میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے، بیرسٹر گوہر

ہیری بروک انگلینڈ کے نئے وائٹ بال کپتان مقرر

گورنر سندھ نے کراچی ڈویلپمنٹ پیکج کیلئے 100 ارب روپے مانگ لیے

نومبر دسمبر تک گھروں میں سٹار لنک کی سہولت میسر ہوسکے گی، شزہ فاطمہ

امریکی ٹیرف،پاکستان میں آئی فون کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

ایک ہفتے میں 20 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیا گیا

خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ ، بھارت سے 7 ہزار سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد متوقع

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دیدیا

دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے ، عدالت کا نہیں ، سپریم کورٹ

مانسہرہ میں ’غیرت کے نام پر‘ خاتون اور بچی کا قتل، دو ملزمان گرفتار: ’میری 16 ماہ کی بیٹی کو کچھ نہ کہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی