
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی ڈویلپمنٹ پیکج کیلئے وفاق سے 100 ارب روپے مانگ لیے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو فنڈز کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا۔ جس میں گورنر سندھ نے کراچی ڈویلپمنٹ پیکج کے لیے 100 ارب روپے مانگ لیے۔گورنر سندھ کے مراسلے میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے رقم کے تقاضے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ اور خط کے ساتھ میئر کراچی کی جانب سے ارسال کردہ مراسلہ بھی منسلک ہے۔یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے، بیرسٹر گوہرکامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کے لیے کردار ادا کرے۔ اور فنڈ کراچی کے شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری ہیں۔