
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند دن پہلے ہم نے بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے کی کمی کی۔ اور جب سے ہماری حکومت بنی ہے اس وقت سے بہت محنت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے گھریلو صارفین کے ساتھ صنعتوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ جبکہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔یہ بھی پڑھیں: مختلف شہروں کیلئے 1500الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی منظوریشہباز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہم نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے۔ اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا دیرپا فائدہ حاصل کرنے کا طریقہ کار وضع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے موجودہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ معیشت اور عوام کو پہنچے۔ جبکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی طرح میری ٹائم شعبے میں بھی اصلاحات ہونی چاہئیں۔ اور میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔ ٹاسک فورس نے میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لیے سخت محنت کی۔