ہیری بروک انگلینڈ کے نئے وائٹ بال کپتان مقرر


انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک کو انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا نیا کپتان مقرر کردیا۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیری بروک کو جوز بٹلر کی جگہ انگلینڈ کا نیا وائٹ بال کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ جوز بٹلر نے چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی پر استعفی دے دیا تھا۔کپتان مقرر ہونے پر بروک کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔میں اپنے خاندان اور کوچز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ ان کے یقین اور سپورٹ کے بغیر میں آج اس مقام تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔انگلینڈ کی بڑی فتح افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گیواضح رہے کہ ہیری بروک نے جنوری 2022 میں انگلینڈ کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور وہ اب تک 26 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں، جس میں انہوں نے 1614 رنز اسکور کیے، جن میں ایک سنچری اور 9 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

متنازعہ وقف بل، بھارتی مسلم قیادت نے تحریک کا اعلان کر دیا

مولانا فضل الرحمان نے مسئلہ فلسطین پر کنونشن اور احتجاج کا اعلان کر دیا

معروف گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

وزیر سمیت کسی شخص کیلئے ٹرین لیٹ نہیں ہو گی،حنیف عباسی

بائنانس کے بانی کی پاکستان کرپٹو کونسل میں شمولیت

پی ایس ایل کے میچ آفیشلز کا اعلان

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 8 اپریل سے 11 اپریل تک بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

مختلف شہروں کیلئے 1500الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی منظوری

امریکہ میں مہنگائی بالکل نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے، وزیر اعظم

پنجاب میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے، بیرسٹر گوہر

ہیری بروک انگلینڈ کے نئے وائٹ بال کپتان مقرر

گورنر سندھ نے کراچی ڈویلپمنٹ پیکج کیلئے 100 ارب روپے مانگ لیے

نومبر دسمبر تک گھروں میں سٹار لنک کی سہولت میسر ہوسکے گی، شزہ فاطمہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی