بجلی کی قیمت کم کر کے وزیر اعظم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا: خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کم کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا۔ کہا جارہا تھا کہ ڈالر 500 پر پہنچ جائے گا، پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا اور سری لنکا بن جائے گا، کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ اس ملک میں بجلی سستی ہوجائے گی، انٹرسٹ ریٹ 10 فیصد کم ہوجائے گا۔ سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی سے اقتدار حاصل کیا تھا جس کے بعد پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے مل کر پاکستان کے لیے امید کی کرن پیدا کی۔انہوں نے کہا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ افراط زر 38 فیصد سے کم ہوکر ڈیڑھ فیصد رہ جائے گی، یہ سب معجزے ہیں، امریکا کی اسٹاک مارکیٹ کریش ہوئی ہے اور پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر چلی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے وزیر کے خلاف 78 کروڑ کی کرپشن کے خلاف تحریک پیش کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جیب کترا تھا، جنرل فیض اور جنرل باجوہ سیکیورٹی کی میٹنگ میں ہمیں بریفنگ دینے آتے تھے تو یہ ہمارے ساتھ نہیں بیٹھتا تھا، ابھینندن والے واقعے کے بعد تین سیکیورٹی میٹنگز ہوئیں، جنرل باجوہ کہتا رہا کہ آ کر میٹنگ کی صدارت کرو مگر یہ نہیں آیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ اب عمران خان کہتا ہے کہ جب تک مجھے سیکیورٹی میٹنگ میں نہیں لے کر جاؤگے تو میری پارٹی نہیں جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان عالمی معدنی معیشت میں رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے: آرمی چیف

15 سال بعد پاکستان میں عالمی انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کر دیا گیا

پاکستان عالمی معدنی معیشت میں رہنما کے طورپر ابھرنے کیلئے تیار ہے: آرمی چیف

منرلز انویسٹمنٹ فورم: ’سعودی عرب سمیت دنیا بھر کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں‘

15 سال بعد پاکستان میں عالمی انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام اختتام پذیر

یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

معدنی وسائل نکالنے میں کامیاب ہوئے تو آئی ایم ایف کو گڈ بائے کہہ سکتے ہیں، وزیر اعظم

انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ، وزیر داخلہ

سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹس کیس آئندہ دو سماعتوں پر مکمل کرنے کا عندیہ

چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر دریافت

کراچی: ہیوی ٹریفک کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر

اسلام آباد میں خاتون کے قتل پر بھائی گرفتار: ’لاش کو بھینسوں کے باڑے میں دفن کیا گیا تھا‘

پاکستان معدنی ذخائر کی مدد سے قرضوں سے نجات حاصل کرسکتا ہے: وزیر اعظم

مندی کے بادل چھٹ گئے ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز

دنیا کو دکھانا ہوگا انسداد دہشتگردی عدالتیں بھی کام کر سکتی ہیں، چیف جسٹس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی