پاکستان عالمی معدنی معیشت میں رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے: آرمی چیف


پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے منگل کو اسلام آباد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ہم بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں اور وسائل کی وسیع صلاحیت کی ترقی میں ہمارے ساتھ شراکت داری کریں۔‘انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کے لیے انجینیئرز، ماہرین ارضیات، آپریٹرز اور بہت سے ماہر کان کن درکار ہیں، اسی لیے ہم اس شعبے کی ترقی کے لیے طلبہ کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھی بھیج رہے ہیں۔‘آرمی چیف نے بتایا کہ ’اس وقت بلوچستان کے 27 پاکستانی طلبہ زیمبیا اور ارجنٹینا میں منرل ایکسپلوریشن میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’اقتصادی سلامتی قومی سلامتی کے ایک اہم جُزو کے طور پر ابھری ہے۔ پاک فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط سکیورٹی فریم ورک اور فعال اقدامات کو یقینی بنائے گی۔‘’یہ بات اہم ہے کہ لاگت کو بہتر اور منڈیوں کو متنوع بنانے کے لیے پاکستان میں ریفائننگ اور ویلیو ایڈیشن میں سرمایہ کاری کی جائے۔ پاکستانی عوام کے پیروں کے نیچے وسیع معدنی ذخائر،  ہاتھوں میں مہارت اور شفاف معدنی پالیسی کے ہوتے ہوئے مایوسی اور بے عملی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔‘آرمی چیف نے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ’کاروبار اور معدنی دولت سے استفادے کے لیے آپ کی مہارت سے مستفید ہونا ہماری اجتماعی قومی خواہش ہے۔ آپ پاکستان پر پُراعتماد شراکت دار کے طور پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’میں بلوچ قبائلی عمائدین کی کاوشوں کا بھی معترف ہوں جنہوں نے کان کنی کے کاموں کو فروغ دینے اور بلوچستان کی ترقی و پیش رفت میں اہم کردار ادا کیا۔ مل کر کام کرنے سے پاکستان کا معدنی شعبہ اجتماعی فائدے کے لیے علاقائی ترقی، خوشحالی اور پائیداری کو فروغ دے سکتا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

گندم کی کٹائی کا سیزن، پنجاب کے کسان حکومت سے ناراض کیوں ہیں؟

پاکستان میں واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے ڈیٹا چرانے کی کوشش، کلک کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟

مریم نواز، کسان کارڈ اور ’بے نظیر والے پیسے‘: کیا پنجاب حکومت کو ’ایک سال میں 80 منصوبوں‘ کا سیاسی فائدہ ہوا؟

ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کا دوسرا دور روم میں ہوگا

’ڈاکٹر ہارون اور نامردی کا علاج‘

مجوزہ خیبرپختونخوا منرل اینڈ مائنزبل کی مخالفت کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

پنجاب پولیس کا کچے میں پکا آپریشن، کچہ جمال کا علاقہ واگزار کروا لیا

تعلقات میں بہتری، اسلام آباد کے کالج میں بنگلہ دیش کے سابق سیکریٹری خارجہ کی یاد میں تقریب

کسٹمز ڈیوٹی سے بچنے کے لیے اپنا ہی سامان چوری والے ملزمان کیسے پکڑے گئے؟

بلوچستان کی ’خونی سڑک‘ کون سی ہے جس کی تعمیر کے لیے اب ہر پاکستانی حصہ ڈالے گا

کسٹمز ڈیوٹی سے بچنے کے لیے اپنا ہی سامان چوری کرنے والے ملزمان کیسے پکڑے گئے؟

تعلقات میں بہتری، اسلام آباد کے کالج میں بنگلہ دیش کے سابق سکریٹری خارجہ کی یاد میں تقریب

تین جامعات کے وائس چانسلرز کے ہمراہ گورنربلوچستان کا دورہ روس

تنخواہ دارطبقے کیلئے خوشخبری،بجٹ میں بڑے ریلیف کا امکان

اسلام آباد میں شدید ژالہ باری اور طوفان، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی