تین جامعات کے وائس چانسلرز کے ہمراہ گورنربلوچستان کا دورہ روس


گورنر بلوچستان شیخ جعفرمندوخیل پانچ روزہ دورے پر روس پہنچ گے، روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ پہنچنے پر ان کا استقبال مقامی حکام نے کیا۔ شیخ جعفرمندوخیل کےساتھ بلوچستان کی تین جامعات کے وائس چانسلرز بھی سینٹ پیٹرزبرگ پہنچے ہیں جن میں لورالائی یونیورسٹی، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر اور یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلرز شامل ہیں۔گورنربلوچستان کی سربراہی میں یہ وفد سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی حکام سے سترہ اور اٹھارہ اپریل کو ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کے دورہ روس کا مقصد تعلیم اور سائنس کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔کراچی میں روسی قونصل جنرل آندرے فیدروف نے کہا کہ ہم تعلیمی شعبے میں پاکستانی شراکت داروں کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہیں، سب سے قیمتی چیز انسانی اثاثہ ہے، اس میں سرمایہ کاری بڑھائی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے، ان کی توانائیاں بے بہا ہیں، ہماری عوام کیلئے یہ انتہائی اہم ہے کہ نوجوانوں کی ان توانائیوں سے مستفید ہوں۔قونصل جنرل نے کہا کہ روسی جامعات میں اس وقت پچاس پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کا کوٹہ مختص ہے تاہم اس کوٹے میں اضافہ کیے جانے پر غور جاری ہے جس میں جلد پیشرفت متوقع ہے۔گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل صوبے کی تین جامعات کے وائس چانسلرز کے ساتھ روس کا یہ دورہ ایسے وقت کررہے ہیں جب فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنیوالے طالب علموں پر امریکا کی جامعات میں کارروائیاں کی جارہی ہیں اور بعض کا ویزا منسوخ کر کے انہیں ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

ہمیں وزارتیں نہیں چاہییں، کینالز ہم سب کو پیاسا مروانے کا منصوبہ ہے: بلاول بھٹو زرادری

ہنزہ کے نابینا شہری کا قرآن کا معدومی کے خطرے سے دوچار وخی زبان میں ترجمہ

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس اہلکار نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

بنگلہ دیش کے ساتھ تصفیہ طلب امور پر بات چیت ہوئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

سوات: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کا چنگ چی رکشہ فیکٹریوں کو سیل کرنے کا عندیہ

’ماں نے کہا تھا پاکستان جا کر راستہ ڈھونڈو لیکن یہاں تو گرفتاری کا خطرہ ہے‘

افغان شہریوں سمیت غیرملکیوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی: وزیرِ مملکت طلال چوہدری

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں آپریشن، ’پہلے کبھی بھی اتنی سختی نہیں دیکھی‘ 

بائیک ایمبولینس، راہ چلتے فرسٹ ایڈ دینے والے پیرامیڈک

دو کارساز کمپنیوں کا ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کی مرمت کے لیے رعایت کا اعلان

4 پاور پلانٹس ٹیرف کمی پر رضامند، بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی