پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں آپریشن، ’پہلے کبھی بھی اتنی سختی نہیں دیکھی‘ 


پاکستان کی تاریخی اور بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک پنجاب یونیورسٹی ہے جو اِن دنوں ایک ایسے ارتقائی عمل سے گزر رہی ہے جس کا تصور پچھلی کئی دہائیوں سے نہیں کیا جا سکا تھا۔ یہ پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں اور یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں غیر قانونی رہائشیوں کا معاملہ ہے۔’کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ عید سے پہلے اس ہوسٹل میں ایک ہزار سٹوڈنٹس رہ رہے تھے لیکن عید کے بعد جب کلاسز کا دوبارہ آغاز ہوا تو اب صرف 320 طلبا رہ گئے ہیں۔ یعنی کم از کم سات سو طلبا غیر قانونی طور پر رہائش پزیر تھے۔ اور یہ صرف ایک ہوسٹل کی بات نہیں ہے ہر ایک میں یہی صورت حال تھی۔ میں خود بھی اسی یونیورسٹی میں پڑھا ہوں اور اب پڑھا رہا ہوں۔ میں نے کبھی بھی اتنی سختی نہیں دیکھی۔‘یہ کہنا تھا ڈاکٹر علی کبیر کا جو خود بھی پنجاب یونیورسٹی کے ایک ہاسٹل میں رہائش پزیر ہیں۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’جس طرح غیر قانونی رہائشی طلبا کو نکالا گیا ہے اس کا تصور پہلے محال تھا۔‘ماضی میں طلبا تنظیموں کی یونیورسٹی انتظامیہ سے جھگڑوں کی خبریں موضوعِ بحث رہی ہیں اور انہی تنظیموں کی وجہ سے کبھی بھی کوئی پالیسی کامیاب نہیں ہو پائی۔آپریشن کب اور کیسے ہوا؟پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں رہائش پزیر ایک طالب علم موسیٰ نے بتایا کہ ’عید سے پہلے یہاں ہر ہاسٹل میں بار بار نوٹس چسپاں کیے جا رہے تھے کہ غیر قانونی طلبا ہاسٹل خالی کر دیں۔ یہ نوٹس تو پہلے بھی لگتے تھے لیکن اس بار فضا میں گھٹن زیادہ تھی اور یہ باتیں گردش کر رہی تھیں کہ بہت بڑا آپریشن ہونے جا رہا ہے۔ اور یہ بات ہر زبان پر عام تھی۔ اس لیے عید کی چھٹیوں میں اکثریت اپنے گھروں کو چلی گئی۔ جب واپس آئے تو صورت حال ہی بدل چکی تھی۔‘عید کے دنوں میں پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مل کر ہاسٹلز کے اندر آپریشن کیا اور تمام غیر قانونی طلبا کے زیرِ استعمال ہاسٹل رومز خالی کروا لیے گئے۔ جبکہ ہاسٹل ایریا کو جانے والے راستوں پر تین ٹیرز میں سکیورٹی لگا دی گئی ہے۔ یعنی اب تین جگہوں پر شناخت کروانے کے بعد اپنے ہاسٹل کے کمرے میں جا سکتے ہیں۔ مرکزی داخلی دروازوں پر پولیس بھی تعینات ہے۔عید کی چھٹیوں میں ہاسٹلز میں آپریشن شروع کیا گیا۔ فوٹو: فیس بک پنجاب یونیورسٹی70 سال پرانے قبضے ختم کروائےپنجاب یونیورسٹی کے ترجمان ڈاکٹر خرم نے بتایا کہ ’نئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کو چارج سنبھالے چھ ماہ ہو چکے ہیں اور انہوں نے آتے ساتھ پالیسی جاری کی کہ ہاسٹلز میں غیر قانونی آبادکاری ختم ہو گی۔’اور پھر جب تحقیقات کا آغاز ہوا تو پتا چلا کہ ہاسٹلز میں تو طلبا تنظیموں کا قبضہ ہے ہی لیکن یونیورسٹی ہاسٹلز کی زمین پر 70 سال سے 37 خاندان غیر قانونی طریقے سے آباد تھے اور ان کو زمین دینے والے خود یونیورسٹی کے ملازم تھے۔‘ڈاکٹر خرم نے بتایا کہ ساری زمین واپس لی گئی اور اس کے بعد پوری یونیورسٹی میں تنظیموں لگے ہوئے اشتہارات اور لوگو ختم کروائے گئے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہو سکا تھا۔ انہوں نے عید کی چھٹیوں میں آپریشن کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’اُس وقت رش کم ہوتا ہے اس لیے آپریشن کی افادیت زیادہ تھی۔ آپ حیران ہوں گے کچھ تنظیموں کے زیرِ استعمال کمروں سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کام کتنا ضروری تھا۔‘یونیورسٹی کے ہاسٹلز کا کلچر بھی کافی حد تک بدل گیا ہے۔ خیال رہے کہ ہاسٹلز میں کل 7 ہزار طلبا کی گنجائش ہوتی ہے تاہم ایک اندازے کے مطابق دہائیوں سے بیس ہزار کے لگ بھگ طالب علم ان ہاسٹلز میں رہ رہے تھے۔ لیکن اب صورت حال یکسر بدل چکی ہے۔ تاہم ایک بات خاصی دلچسپ ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے پرانے طلبا ہوں یا نئے جو یونیورسٹی کے غیر قانونی الاٹمنٹ کلچر سے واقف ہیں وہ یہ ماننے کو تیار نہیں کہ یہ سب کچھ اتنی آسانی سے ہو سکتا ہے بلکہ ان کے خیال میں ایک پوری منصوبہ بندی سے یہ ہاسٹلز غیرقانونی الاٹیوں سے خالی کروائے گئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کابل میں پاک افغان وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات، برادرانہ تعلقات پر زور

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

نہری منصوبے کی واپسی نہ ہونے پر بلاول بھٹو کا حکومت سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

بلاول بھٹو کا حکومت سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

کورنگی کریک میں گیس کا اخراج، صحت کے لیے کس حد تک خطرناک؟

کورنگی کریک میں نکلنے والی گیس کِس حد تک صحت کو متاثر کر سکتی ہے؟

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

ہمیں وزارتیں نہیں چاہییں، کینالز ہم سب کو پیاسا مروانے کا منصوبہ ہے: بلاول بھٹو زرادری

ہنزہ کے نابینا شہری کا قرآن کا معدومی کے خطرے سے دوچار وخی زبان میں ترجمہ

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس اہلکار نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

بنگلہ دیش کے ساتھ تصفیہ طلب امور پر بات چیت ہوئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

سوات: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی