اسلام آباد میں شدید ژالہ باری اور طوفان، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے


بدھ کی سہ پہر جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے باعث گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا، تاہم اس کے ساتھ شہریوں کے معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہوئے۔اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز، نواحی علاقوں اور ضلع راولپنڈی میں ژالہ باری، آندھی اور طوفان کے باعث شہریوں کی بیش قیمت گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور باڈی پر ڈینٹ پڑ گئے۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر درخت بھی گر کر سڑکوں پر آگئے۔راولپنڈی اور اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا، جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق طوفانی بارش اور ژالہ باری کے بعد ضلعی انتظامیہ، ایم سی آئی اور سی ڈی اے کی ٹیمیں فوری طور پر متحرک ہو گئیں، جنہوں نے نشیبی علاقوں سمیت مختلف شاہراہوں پر نکاسی آب کا عمل شروع کر دیا۔ترجمان کے مطابق ژالہ باری سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ کئی علاقوں سے گاڑیوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ٹریفک پولیس کی مدد سے شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔ترجمان آئیسکو عاصم نذیر راجا کے مطابق تیز آندھی اور ژالہ باری کے سبب آئیسکو ریجن کے 50 سے زائد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔’آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے باعث بجلی فراہم کرنے والے 50 سے زائد فیڈرز پر حفاظتی وجوہات یا فنی خرابیوں کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔‘ان کا مزید کہنا ہے کہ ’صورت حال سے نمٹنے کے لیے آئیسکو کا کمپلینٹ سٹاف فیلڈ میں موجود رہا اور جلد متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔‘ترجمان آئیسکو نے بارش کے دوران شہریوں کو بجلی کی تاروں، کھمبوں، ٹرانسفارمرز اور میٹرز سے مناسب فاصلہ رکھنے کی تلقین کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں اوسط بارش 10.52 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں سیدپور گاؤں میں 13 ملی میٹر، بوکڑہ (آئی-12) میں 12 ملی میٹر، گولڑہ (ای-11 کے قریب) میں 10 ملی میٹر اور پی ایم ڈی (ایچ-8) میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔راولپنڈی انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی صورت حال مکمل طور پر کلیئر ہے۔ اس وقت کٹاریاں میں پانی کی سطح 5 فٹ اور گوال منڈی میں 4 فٹ ہے، جبکہ کٹاریاں میں پری الرٹ 11.4 فٹ اور گوال منڈی میں 8.3 فٹ پر جاری کیا جائے گا۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ  مغربی ہواؤں کا سسٹم شمالی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے جو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور ژالہ باری کا باعث بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

ہمیں وزارتیں نہیں چاہییں، کینالز ہم سب کو پیاسا مروانے کا منصوبہ ہے: بلاول بھٹو زرادری

ہنزہ کے نابینا شہری کا قرآن کا معدومی کے خطرے سے دوچار وخی زبان میں ترجمہ

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس اہلکار نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

بنگلہ دیش کے ساتھ تصفیہ طلب امور پر بات چیت ہوئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

سوات: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کا چنگ چی رکشہ فیکٹریوں کو سیل کرنے کا عندیہ

’ماں نے کہا تھا پاکستان جا کر راستہ ڈھونڈو لیکن یہاں تو گرفتاری کا خطرہ ہے‘

افغان شہریوں سمیت غیرملکیوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی: وزیرِ مملکت طلال چوہدری

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں آپریشن، ’پہلے کبھی بھی اتنی سختی نہیں دیکھی‘ 

بائیک ایمبولینس، راہ چلتے فرسٹ ایڈ دینے والے پیرامیڈک

دو کارساز کمپنیوں کا ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کی مرمت کے لیے رعایت کا اعلان

4 پاور پلانٹس ٹیرف کمی پر رضامند، بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی