پاکستان معدنی ذخائر کی مدد سے قرضوں سے نجات حاصل کرسکتا ہے: وزیر اعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، بلوچستان کے پہاڑوں، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں معدنیات کے کھربوں ڈالر مالیت کے ذخائر ہیں، پاکستان ان ذخائر کو نکال کر قرضوں کے پہاڑ سے چھٹکارا حاصل کرسکتا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فورم معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بنے گا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے بلوچستان اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں جبکہ سندھ اور پنجاب کی سرزمین بھی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی قدرت کے بے پناہ خرانے مدفن ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے میں پیش رفت حوصلہ افزا ہے، بلوچستان میں کان کنی سے روزگار کے مواقع پیدا اور سماجی و معاشی ترقی ہوگی۔ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری سب کے لیے سودمند ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے۔ پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کے ذخائر موجود ہیں اور سندھ حکومت کوئلے کے ذخائر سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے۔ درآمدی کوئلے کے بجائے مقامی پر انحصار کرکے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کر رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کرکے برآمدات کو فروغ دینا ہے اور خام مال کے بجائے تیار شدہ مصنوعات کی برآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعظم نے تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ فورم کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خلیجی ممالک، چین، یورپ، امریکا اور دیگر خطوں سے سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مجوزہ خیبرپختونخوا منرل اینڈ مائنزبل کی مخالفت کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

پنجاب پولیس کا کچے میں پکا آپریشن، کچہ جمال کا علاقہ واگزار کروا لیا

تعلقات میں بہتری، اسلام آباد کے کالج میں بنگلہ دیش کے سابق سیکریٹری خارجہ کی یاد میں تقریب

کسٹمز ڈیوٹی سے بچنے کے لیے اپنا ہی سامان چوری والے ملزمان کیسے پکڑے گئے؟

بلوچستان کی ’خونی سڑک‘ کون سی ہے جس کی تعمیر کے لیے اب ہر پاکستانی حصہ ڈالے گا

کسٹمز ڈیوٹی سے بچنے کے لیے اپنا ہی سامان چوری کرنے والے ملزمان کیسے پکڑے گئے؟

تعلقات میں بہتری، اسلام آباد کے کالج میں بنگلہ دیش کے سابق سکریٹری خارجہ کی یاد میں تقریب

تین جامعات کے وائس چانسلرز کے ہمراہ گورنربلوچستان کا دورہ روس

تنخواہ دارطبقے کیلئے خوشخبری،بجٹ میں بڑے ریلیف کا امکان

اسلام آباد میں شدید ژالہ باری اور طوفان، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

صوبے کی ترقی کیلئے حکومت پنجاب کے ساتھ ہوں، گورنر پنجاب

بھنگ کی کاشت قانونی قرار، خیبر پختونخوا کے کن علاقوں میں کاشت کی اجازت ہو گی؟

بھنگ کی کاشت قانونی قرار، خیبرپختونخوا کے کن علاقوں میں کاشت کی اجازت ہو گی؟

ججز سنیارٹی کیس میں تمام درخواستیں خارج کی جائیں، وفاقی حکومت کا جواب

اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے سینکڑوں گاڑیوں سمیت املاک کو نقصان: ’ایسا لگ رہا تھا جیسے آسمان سے گولے برس رہے ہوں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی