15 سال بعد پاکستان میں عالمی انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کر دیا گیا


امریکی ایجوکیشنل فاؤنڈیشن نے پاکستان میں گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام (Global UGRAD) کا اختتام کر دیا ہے۔ منگل کو ’یوایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اِن پاکستان‘ نے اس پروگرام کے اختتام کے بارے میں فیس بک پوسٹ کے ذریعے باضابطہ اعلان کیا۔اعلان میں کہا گیا ’ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ شاندار 15 برسوں کے بعد گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام پاکستان میں اب ختم ہو گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کو آگاہ کیا ہے کہ اب یہ پروگرام مزید آفر نہیں کیا جائے گا۔‘’ہمیں اندازہ ہے کہ یہ خبر خاص طور پر ان افراد کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے جنہوں نے اس برس درخواست دی تھی اور اس موقع کے منتظر تھے۔ ان برسوں میں گلوبل یو گریڈ پروگرام نے ہزاروں طلبہ کو زندگی بدل دینے والے تجربات فراہم کیے جن سے انہیں تعلیمی ترقی، ثقافتی تبادلہ اور لیڈرشپ کی تربیت ملی۔‘پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ’ہم ان تمام طلبہ پر فخر محسوس کرتے ہیں جنہوں نے اس پروگرام سے فائدہ اٹھایا اور اپنی کمیونٹیز میں مثبت تبدیلی کا باعث بنے۔ ہم آپ کی دلچسپی اور ذاتی و تعلیمی ترقی کے جذبے کی قدر کرتے ہیں۔‘’اگرچہ یہ باب اختتام کو پہنچ رہا ہے، مگر ہم آپ کو حوصلہ دیتے ہیں کہ دیگر تعلیمی اور ایکسچینج مواقع تلاش کریں جو آپ کے خوابوں سے ہم آہنگ ہوں۔ ہم آپ کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔‘واضح رہے گلوبل انڈر گریجویٹ پروگرام ان چند مواقع میں سے ایک تھا جس نے پاکستانی نوجوانوں کو امریکہ کی درسگاہوں میں تعلیم حاصل کرنے، دنیا بھر کے لوگوں سے میل جول بڑھانے اور اپنی شخصیت کو نکھارنے کا موقع فراہم کیا۔ اس کے ذریعے کئی نوجوانوں نے نہ صرف عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی بلکہ پاکستان کا مثبت چہرہ بھی دنیا کے سامنے پیش کیا۔یہ پروگرام کیسے کام کرتا تھا؟گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام (Global UGRAD) پاکستان کے اُن ہونہار طلبہ کے لیے ایک غیرمعمولی موقع تھا جو بیچلرز کی سطح پر تعلیم حاصل کر رہے ہوتے تھے۔ اس پروگرام کے تحت ہر سال سینکڑوں پاکستانی طلبہ کو ایک سیمسٹر کے لیے امریکہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں سکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا جاتا تھا۔یہ پروگرام صرف تعلیمی میدان تک محدود نہیں تھا، اس میں طلبہ کو امریکی معاشرت، ثقافت، اور تعلیمی نظام کو قریب سے دیکھنے کا موقع بھی ملتا تھا۔ طلبہ مختلف کمیونٹی سروسز میں حصہ لیتے، بین الاقوامی دوست بناتے، اور کئی مواقع پر پاکستان کی نمائندگی کرتے۔گلوبل UGRAD پاکستان میں ’یوایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اِن پاکستان‘  کے ذریعے چلایا جاتا تھا، جو امریکی حکومت اور پاکستانی حکومت کے اشتراک سے قائم ایک تعلیمی ادارہ ہے۔اس پروگرام کو امریکی محکمہ خارجہ (U.S. Department of State) کی مالی معاونت حاصل تھی اور اسے بیورو آف ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افیئرز (ECA) کے ذریعے فنڈ کیا جاتا تھا، جو کہ امریکی محکمہ خارجہ کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور منتقل کر دی گئیں

عالمی بینک نے پاکستانی ٹیکس نظام کوغیرمنصفانہ اور بیہودہ قرار

گندم کی کٹائی کا سیزن، پنجاب کے کسان حکومت سے ناراض کیوں ہیں؟

پاکستان میں واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے ڈیٹا چرانے کی کوشش، کلک کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟

مریم نواز، کسان کارڈ اور ’بے نظیر والے پیسے‘: کیا پنجاب حکومت کو ’ایک سال میں 80 منصوبوں‘ کا سیاسی فائدہ ہوا؟

ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کا دوسرا دور روم میں ہوگا

’ڈاکٹر ہارون اور نامردی کا علاج‘

مجوزہ خیبرپختونخوا منرل اینڈ مائنزبل کی مخالفت کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

پنجاب پولیس کا کچے میں پکا آپریشن، کچہ جمال کا علاقہ واگزار کروا لیا

تعلقات میں بہتری، اسلام آباد کے کالج میں بنگلہ دیش کے سابق سیکریٹری خارجہ کی یاد میں تقریب

کسٹمز ڈیوٹی سے بچنے کے لیے اپنا ہی سامان چوری والے ملزمان کیسے پکڑے گئے؟

بلوچستان کی ’خونی سڑک‘ کون سی ہے جس کی تعمیر کے لیے اب ہر پاکستانی حصہ ڈالے گا

کسٹمز ڈیوٹی سے بچنے کے لیے اپنا ہی سامان چوری کرنے والے ملزمان کیسے پکڑے گئے؟

تعلقات میں بہتری، اسلام آباد کے کالج میں بنگلہ دیش کے سابق سکریٹری خارجہ کی یاد میں تقریب

تین جامعات کے وائس چانسلرز کے ہمراہ گورنربلوچستان کا دورہ روس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی