خوارج کی پاک-افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک


سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک-افغان بارڈر سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ شمالی وزیرستان میں خوارج کے گروہ کی جانب سے افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجہ دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔یاد رہے کہ 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب میں خارجیوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 16 خارجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا کہ پاکستان بار بار افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کے لیے کہتا رہا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ترجمان پاک فوج نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان خارجیوں کو پاکستان مین دہشتگردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے، سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانےکے لیے پرعزم ہیں اور دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنائیں گی۔واضح رہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے جب کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان عالمی معدنی معیشت میں رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے: آرمی چیف

15 سال بعد پاکستان میں عالمی انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کر دیا گیا

پاکستان عالمی معدنی معیشت میں رہنما کے طورپر ابھرنے کیلئے تیار ہے: آرمی چیف

منرلز انویسٹمنٹ فورم: ’سعودی عرب سمیت دنیا بھر کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں‘

15 سال بعد پاکستان میں عالمی انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام اختتام پذیر

یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

معدنی وسائل نکالنے میں کامیاب ہوئے تو آئی ایم ایف کو گڈ بائے کہہ سکتے ہیں، وزیر اعظم

انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ، وزیر داخلہ

سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹس کیس آئندہ دو سماعتوں پر مکمل کرنے کا عندیہ

چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر دریافت

کراچی: ہیوی ٹریفک کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر

اسلام آباد میں خاتون کے قتل پر بھائی گرفتار: ’لاش کو بھینسوں کے باڑے میں دفن کیا گیا تھا‘

پاکستان معدنی ذخائر کی مدد سے قرضوں سے نجات حاصل کرسکتا ہے: وزیر اعظم

مندی کے بادل چھٹ گئے ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز

دنیا کو دکھانا ہوگا انسداد دہشتگردی عدالتیں بھی کام کر سکتی ہیں، چیف جسٹس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی