پُل چرخی جیل کا ماحول جہنم کے قریب ترین کوئی چیز ہے: 79 سالہ برطانوی قیدی


افغانستان میں قید ایک 79 سالہ برطانوی شخص ’جہنم کے قریب ترین چیز‘ میں رہ رہا ہے۔عرب نیوز کے مطابق پیٹر رینالڈز اور باربی کو رواں برس یکم فروری کو ان کے چینی نژاد امریکی دوست فائی ہال اور ان کی ترجمان کے ہمراہ صوبہ بامیان میں گرفتار کیا گیا تھا۔اس جوڑے کے پاس افغان پاسپورٹ ہیں اور وہ 18 برس یہاں مقیم ہیں۔ انہوں نے سنہ 1970 میں افغانستان میں شادی کی اور مختلف تعلیمی منصوبے چلائے۔انہیں ایک چھوٹے کرائے کے طیارے میں کابل سے بامیان جانے کے بعد گرفتار کیا گیا جس کے بارے میں بعد میں بتایا گیا کہ ان کے پاس لینڈنگ کی اجازت نہیں تھی۔ایک فون کال میں، جس کی تفصیلات برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کے ساتھ شیئر کی گئیں، پیٹر رینالڈز نے پُل چرخی جیل کے حالات کو ’کوٹھری کے بجائے پنجرے میں رہنے‘ کے طور پر بیان کیا۔انہوں نے بتایا کہ ’مجھے عصمت دری کرنے والوں اور قاتلوں کے ساتھ ہاتھ پاؤں باندھ کر رکھا گیا ہے۔ ان میں ایک ایسا شخص بھی شامل ہے جس نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کیا ہے اور وہ چیختا چلاتا ہے، جیسے اس میں شیطان حلول کر گیا ہو۔‘پیٹر رینالڈز کے مطابق انہیں دن میں صرف ایک بار کھانا ملتا ہے، لیکن وہ اپنی بیوی کے مقابلے میں ’وی آئی پی حالات‘ میں رہ رہے ہیں، جسے جیل کے خواتین ونگ میں رکھا گیا ہے۔پیٹر رینالڈز اور باربی نے سنہ 1970 میں افغانستان میں شادی کی تھی۔ (فوٹو: دی سنڈے ٹائمز)ان کا کہنا تھا کہ ’یہاں کا ماحول کافی دنگ کر دینے والا ہے۔ میں افغانستان کے اس ناخوشگوار راز کے بارے میں بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔‘’جیل کے محافظ ہر وقت چیختے رہتے ہیں اور لوگوں کو پائپ کے ٹکڑے سے مارتے ہیں۔ یہ ایک خوفناک ماحول ہے، جہنم کے قریب ترین چیز جس کا میں تصور کر سکتا ہوں۔‘79 سالہ پیٹر نے کہا کہ اُن چاروں کو ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ انہیں جلد رہا کر دیا جائے گا۔ تاہم ان کے فون ضبط کر لیے گئے اور انہیں کابل میں وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا گیا۔پیٹر رینالڈز نے پُل چرخی جیل کے حالات کو ’کوٹھری کے بجائے پنجرے میں رہنے‘ کے طور پر بیان کیا۔ (فائل فوٹو: گیٹی امیجز)افغان حکام نے انہیں بتایا کہ بامیان میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے، اور ’اسلام کے خلاف‘ 59 کتابیں ملی ہیں جو ضبط کر لی گئی ہیں۔پیٹر رینالڈز کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے پوچھا کیا آپ مجھے ان کتابوں کا کوئی حصہ بتا سکتے ہیں جو اسلام کے خلاف ہو؟ کوئی بھی اس قابل نہیں لہذا مجھے لگتا ہے کہ یہ غصہ ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

جوابی ٹیکس پر مزید ڈیوٹی، چین پر عائد امریکی ٹیرف 104 فیصد ہو گیا

’مراٹھی کے بجائے انگریزی کیوں بولی؟‘، ’ایکسیوز می‘ کہنے پر انڈیا میں دو خواتین پر تشدد

غزہ ایک قتل گاہ بن چکا ہے‘، سربراہ اقوام متحدہ

’دیوانگی کا سفر‘، انسٹاگرام پر محبت کے بعد امریکی خاتون انڈیا پہنچ گئی

عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی، افغانستان کا مستقبل کس قدر متاثر ہو سکتا ہے؟

10 ہزار برس قبل معدوم ہونے والے قدیم بھیڑیوں کی دوبارہ پیدائش پر سائنسدانوں کے متضاد دعوے

امریکی فنڈز کی کٹوتی لاکھوں لوگوں کے لیے ’سزائے موت‘ ہے: اقوام متحدہ

امریکا: پاکستانیوں سمیت سینکڑوں طلبا کے ویزے منسوخ

ٹیرف کے معاملے پر امریکی دبائو قبول نہیں ، آخر تک لڑیں گے ، چین

چین فیکٹر اور سوشل میڈیا تجارتی جنگ: امریکہ کو خود اپنے بنائے فری ٹریڈ نظام سے کیوں نکلنا پڑا؟

تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی، چین کا امریکا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے انکار

امریکا: پاکستانیوں سمیت سیکڑوں طلبا کے ویزے منسوخ

جنگ بندی پر غورکر رہے ہیں، غزہ جنگ کسی وقت رک جائیگی، امریکی صدر

امریکا اور چین آمنے سامنے ، ٹرمپ کی مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنیکی دھمکی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی