’دیوانگی کا سفر‘، انسٹاگرام پر محبت کے بعد امریکی خاتون انڈیا پہنچ گئی


امریکی خاتون ایک انڈین شخص کی محبت میں مبتلا ہونے کے بعد ملاقات کے لیے انڈیا پہنچ گئی۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دونوں کی ملاقات کئی ماہ پیشتر انسٹاگرام پر ہوئی اور اسی پر ایک دوسرے کو دل بیٹھے، مہینوں تک ان کی گپ شپ اسی ایپ پر ہوتی رہی تاہم اب وہ بالآخر ملاقات کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مختلف ملکوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے کس طرح ایک دوسرے کے قریب آئے، اس ویڈیو پر صارفین مختلف کمنٹس کر رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔امریکی خاتون فوٹوگرافر جیکلین فوریرو نے اپنے سفر کی ویڈیو انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’14 ماہ کے تعلق کے بعد ایک نئے باب کے لیے تیار ہیں۔‘ایک تبصرے کے جواب میں جیکلن فوریرو نے لکھا کہ وہ انڈین شہری چندن سے 9 سال بڑی ہیں۔ویڈیو میں امریکی خاتون بتاتی ہیں کہ کیسے ان کے درمیان انسٹاگرام پر رابطہ بنا اور پھر دونوں ایک دوسرے سے ویڈیو کالز کے ذریعے بات کرتے رہے۔ویڈیو میں کچھ ایسے چھوٹے کلپس بھی شامل کیے گئے جن میں وہ ایک ویڈیو کال پر بات کر رہے ہیں۔ویڈیو میں وہ لمحات بھی محفوظ ہیں جب جیکلین اور چندن کی حقیقی زندگی میں پہلی ملاقات ہوئی۔صارفین کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔جیکلین فوریرو نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے پورے سفر اور چندن سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے (فوٹو: انسٹاگرام، جیکلن فوریرو)ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ میری کہانی سے کافی ملتی جلتی ہے، ہم بھی انسٹاگرام پر ملے تھے اور سات ماہ بعد میں بھی اس سے شادی کے لیے انڈیا گئی تھی، یہ ساڑھے تین سال پرانی بات ہے اور وہ پچھلے برس ہی امریکہ پہنچے ہیں۔ یہ ایک دیوانگی کا سفر تھا مگر مزیدار تھا۔‘ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ دونوں بہت خوبصورت ہیں، بہت اچھے نظر آنے والے انسان۔‘اسی طرح ایک اور صارف نے ازراہ تفنن لکھا کہ ’ایک پیشہ ور ہیٹر ہونے کے باوجود میں اس ویڈٰیو سے نفرت نہیں کر سکتا۔ یہ بہت خوبصورت ہے۔‘چوتھا تبصرہ کچھ یوں تھا ’یہ بہت پیاری بات ہے، آپ کو آپ کا روحانی ساتھی مل گیا۔ اس کی آنکھیں بہت مہربان ہیں۔‘جوڑے نے ایک یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اور اس پر دی گئی معلومات میں ان کی داستان محبت کی مختلف جھلکیاں بھی موجود ہیں۔اس میں بتایا گیا ہے کہ ’ایک طلاق یافتہ خاتون محبت کی تلاش میں تھی اور پھر اس کی ملاقات آندھر پردیش کے ایک دور دراز کے گاؤں میں رہنے والے ایک نوجوان سے ہوتی ہے۔‘اس پر مزید لکھا گیا ہے کہ عمر، ثقافت، نسل اور مالی حیثیت اور ثقافتوں میں واضح فرق کو توڑتی جیکلین اور چندن کی داستان محبت ظاہر کرتی ہے کہ ایک مرد کے پاس دنیا کے معیارات کے حساب سے کچھ بھی نہیں ہے مگر اس کے پاس وہ سب کچھ ہے جس کی ایک عورت کے دل کو ضرورت ہوتی ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سعودی وزیر دفاع کا دورہ ایران، تہران ائیرپورٹ پر پُرتپاک استقبال

پاکستان سے بے دخلی، دو بھائی ’اجنبی افغانستان‘ میں مستقبل کے لیے فکرمند

’خرگوش کی ٹکر‘ کے باعث یونائٹیڈ ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

امریکہ کی جانب سے 245 فیصد تک ٹیرف کی دھمکیوں کو نظر انداز کریں گے، چین

شناختی کارڈ کی جگہ نیا سسٹم تیار، تجربہ کامیاب

بنگلہ دیش: بی این پی انتخابات کے شیڈول سے غیرمطمئن، ’بے چینی جنم لے رہی ہے‘

زلزلے کے وقت ہاتھی گول دائرہ بنا کر کیوں کھڑے ہوگئے؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

’قیمتی‘ معدنیات، ایف 35 طیارے اور جدید ہتھیار: امریکہ کی وہ کمزوری جو تجارتی جنگ میں چین کو سبقت دلا سکتی ہے

جنس تبدیل کرواکرعورتیں بننےوالوں کے بارے میں برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

سیاسی پناہ کی تلاش، یورپی یونین کی سات ’محفوظ ممالک‘ کی نئی فہرست

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو مذاق قرار دے دیا

چین، امریکا تجارتی جنگ میں شدید تناؤ

کینیڈا کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ امریکہ کا غیرضروری سفر نہ کریں، ایڈوائزری جاری

’ٹوئلٹ پیپر کی طرح محسوس کیا‘، سنگاپور میں کمپنی کے ملازم کا ’بے رحمانہ‘ استعفیٰ وائرل

امریکہ ٹیرف مذاکرات کے ذریعے چین کو تنہا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے: رپورٹ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی