شناختی کارڈ کی جگہ نیا سسٹم تیار، تجربہ کامیاب


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے نیا بائیو میٹرک شناختی نظام تیار کر لیا ہے۔ عرب میڈیاکے مطابق یو اے ای میں اب شناختی کارڈ کی جگہ نیا بائیو میٹرک نظام چلے گا، امارات چہرے کی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل آئی ڈی سسٹم شروع کر رہی ہے۔یو اے ای متبادل ڈیجیٹل شناختی نظام متعارف کرانے کے لیے بالکل تیار ہے، جس سے اہم سروسز تک رسائی کے لیے اماراتی شناختی کارڈ پیش کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ یہ نظام ایک سال کے اندر شروع ہونے کی توقع ہے، جو چہرے کی شناخت اور بائیو میٹرک شناخت کا استعمال کر کے مختلف شعبوں میں سروسز تک رسائی کو آسان بنائے گا۔شناختی کارڈ کی جگہ استعمال ہونے والا یہ بائیو میٹرک نظام چہرے کی شناخت اور اے آئی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے، یو اے ای حکام نے بائیو میٹرک نظام کے کامیاب تجربے کی تصدیق کر دی ہے، اور کہا ہے کہ نئے سسٹم کا مکمل نفاذ آئندہ سال تک متوقع ہے۔فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اس وقت بینکنگ، ہیلتھ کیئر، مہمان نوازی اور ٹیلی کمیونیکیشن جیسے شعبوں میں ای ایمریٹس IDs کے استعمال کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔فیڈرل نیشنل کونسل کے رکن عدنان الحمادی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ہیلتھ سروسز کی خدمات تک رسائی کے لیے مریضوں کو ابھی بھی فزیکل شناختی کارڈ پیش کرنے کی ضرورت ہے، اور بینک بھی مالی لین دین کے لیے اس کا مطالبہ کرتے ہیں، اور ہوٹل کے مہمان بھی اپنی اصل ایمریٹس آئی ڈی دکھائے بغیر چیک ان نہیں کر پاتے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اتھارٹی نے UAEPASS ایپ کے لیے GITEX 2021 کے دوران چہرے کی شناخت کی سروس کا آغاز کیا تھا، جو شہریوں اور رہائشیوں کے لیے پہلی محفوظ قومی ڈیجیٹل شناخت ہے، جو انھیں بہت سی خدمات تک رسائی کے قابل بناتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید

انڈیا میں ’دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

ٹرمپ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ

غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا حکم

انڈیا میں ’باقی دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

افغان طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف

چوہے اور لال بیگ بھی ہیں۔۔ بھارت میں ٹرین کا سفر کیسا گزرا؟ فرینچ سیاح نے ویڈیو بنا کر سچائی پوری دنیا کو دکھا دی

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 افراد شہید

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا مسترد

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

’افغانستان میں اصل طاقت‘: روس اب طالبان کو دہشتگرد تنظیم کیوں نہیں سمجھتا؟

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا کیوں مسترد ہوا؟

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

اڑتا ہوا جہاز جلنے لگا۔۔ خرگوش کی وجہ سے آگ کیسے لگی؟ ویڈیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی