چوہے اور لال بیگ بھی ہیں۔۔ بھارت میں ٹرین کا سفر کیسا گزرا؟ فرینچ سیاح نے ویڈیو بنا کر سچائی پوری دنیا کو دکھا دی


"مجھے بھارت میں تین ہفتے ہوچکے ہیں، اب میں بس گھر جانا چاہتا ہوں۔ مجھے سکون چاہیے، خاموشی چاہیے اور ایک صاف بستر۔ 46 گھنٹوں کا یہ سفر میرے صبر کا امتحان بن گیا۔ اگر آپ کو تکلیف نہیں چاہیے تو براہ کرم میری غلطیوں سے سبق سیکھیں اور ہمیشہ سب سے اعلیٰ کلاس میں سفر کریں!" یہ الفاظ ہیں فرانس سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر وکٹر بلاہو کے، جنہوں نے بھارت کی ریلوں میں طویل سفر کے بعد سوشل میڈیا پر ایک کھری اور تلخ وارننگ دی ہے۔ وکٹر نے ممبئی سے وارانسی، پھر آگرہ اور دہلی تک کا 46 گھنٹے طویل ٹرین سفر کیا، اور اسی دوران وہ بھارتی ریلویز کی حقیقت سے مکمل طور پر روشناس ہوگئے۔ ابتدا میں تو وہ مختلف کلاسز کو ایکسپیریئنس کرنے کے لیے پُرجوش تھے، لیکن جیسے جیسے ٹرین کی پٹڑی پر وقت گزرتا گیا، اُن کے چہرے سے مسکراہٹ غائب ہوتی گئی۔ وکٹر نے سلیپر کلاس سے تھرڈ اے سی تک ہر سطح کو آزمایا، لیکن تجربہ ایسا تھا کہ جس نے اُن کی برداشت کا دائرہ چاک کر دیا۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر مایوسی سے بولے: "چوہے، لال بیگ، شور، ہجوم اور گندگی... میں یہاں نہ سو سکتا ہوں، نہ لیٹ سکتا ہوں، میرا دم گھٹ رہا ہے!"۔ ویڈیو میں ٹرین کا گندا فرش، شور کرتے مسافر، اور مسلسل آنے والے لوگ واضح طور پر ان کی ذہنی کیفیت کا امتحان لے رہے تھے وکٹر نے بتایا کہ سفر کے دوران ایک بھارتی مسافر نے نہ صرف ان سے گپ شپ کی بلکہ وہ پوچھے بغیر ان کی سیٹ پر بیٹھ گیا اور ان کا ذاتی گائیڈ بھی بن بیٹھا انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں وکٹر نے اعتراف کیا کہ نچلی کلاسز میں سفر ان کے لیے ایک ذہنی آزمائش بن چکا تھا۔ "میں ذہنی تھکن کی آخری حد پر تھا۔ بھارت خوبصورت ملک ہے، مگر اگر آپ کو سکون اور تھوڑا سا آرام بھی چاہیے، تو اپنی ٹرین بکنگ میں کنجوسی نہ کریں۔" ان کی اس جذباتی فریاد نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے، جہاں مداحوں نے ان کی ایمانداری کو سراہا، اور کچھ نے کہا کہ یہ تجربہ بھارت کی حقیقتوں سے ناآشنا سیاحوں کے لیے آنکھیں کھول دینے والا پیغام ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

یو اے ای میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید

انڈیا میں ’دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

ٹرمپ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ

غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا حکم

انڈیا میں ’باقی دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

افغان طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف

چوہے اور لال بیگ بھی ہیں۔۔ بھارت میں ٹرین کا سفر کیسا گزرا؟ فرینچ سیاح نے ویڈیو بنا کر سچائی پوری دنیا کو دکھا دی

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 افراد شہید

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا مسترد

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

’افغانستان میں اصل طاقت‘: روس اب طالبان کو دہشتگرد تنظیم کیوں نہیں سمجھتا؟

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا کیوں مسترد ہوا؟

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی