انڈیا میں ’باقی دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار


بحرہ ہند میں ایک ایسے جزیرے پر جانے پر جہاں انسانوں کا داخلہ ممنوع ہے، گرفتار ہونے والے 24 سالہ امریکی یوٹیوبر کو جمعرات کو مزید حراست میں لے لیا گیا۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس جزیرے پر ایک ایسا قبیلہ آباد ہے جو باقی دنیا سے کٹا ہوا ہے۔ اور یہ یوٹیوبر ان سے ملنا چاہتا تھا۔پولیس نے کہا ہے کہ میخائیلو وکٹورووچ پولیاکوف انڈیا کے انڈمان اور نکوبار جزائر کے دارالحکومت پورٹ بلیئر کی ایک مقامی عدالت میں 29 اپریل کو پیش ہوں گے۔امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے پولیاکوف کو 31 مارچ کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب انہوں نے شمالی سینٹینیل جزیرے کے ممنوع علاقے میں قدم رکھنے کے دو دن بعد وہاں آباد قبیلے کے لوگوں سے ملاقات کی کوشش کی تھی۔قبیلے کے افراد سے رابطے میں ناکامی کے بعد یہ وہاں ان کے ایک لیے ڈائٹ کوک کا کین اور ایک ناریل چھوڑ آئے تھے۔ انہوں نے اپنے کیمرے سے جزیرے کی ایک ویڈیو بنائی اور اپنی کشتی پر واپس آنے سے پہلے ریت کے کچھ نمونے بھی جمع کیے۔ایک سینیئر پولیس افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ ’یہ دعویٰ کیا جا سکتا ہے کہ یہ ایک ایڈونچر ٹرپ تھا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انڈین قوانین کی خلاف کی گئی ہے۔ سینٹینیلیز سے ملنے والے باہر کے لوگ قبیلے کی بقا کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔‘عام افراد پر شمالی سینٹینیل جزیرے کے تین میل کے اندر سفر کرنے پر پابندی ہے۔ (فائل فوٹو: اے پی)پولیاکوف پر انڈین قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے جس پر ممکنہ طور پر انہیں پانچ برس تک قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔عام افراد پر شمالی سینٹینیل جزیرے کے تین میل کے اندر سفر کرنے پر پابندی ہے کیونکہ وہاں آباد قبائل ہزاروں برس سے باقی دنیا سے الگ تھلگ رہ رہے ہیں۔ یہاں کے باشندے جانوروں کا شکار کرنے کے لیے نیزوں، کمانوں اور تیروں کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ باہر کے افراد کو شک کی نظر سے دیکھتے ہیں اور جو بھی ان کے ساحلوں پر اترتا ہے یہ اس پر حملہ کر دیتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

یو اے ای میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی

’فلسطین پر بات کرو گے تو اُٹھا لیے جاؤ گے‘: امریکہ میں غیر ملکی طلبہ کو ویزے منسوخ ہونے کا خوف

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید

انڈیا میں ’دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

ٹرمپ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ

غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا حکم

انڈیا میں ’باقی دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

افغان طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف

چوہے اور لال بیگ بھی ہیں۔۔ بھارت میں ٹرین کا سفر کیسا گزرا؟ فرینچ سیاح نے ویڈیو بنا کر سچائی پوری دنیا کو دکھا دی

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 افراد شہید

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا مسترد

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

’افغانستان میں اصل طاقت‘: روس اب طالبان کو دہشتگرد تنظیم کیوں نہیں سمجھتا؟

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا کیوں مسترد ہوا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی