غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا حکم


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتطامیہ نے ویزے کی درخواست دینے والے ان تمام افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے جو یکم جنوری 2007 تک یا اس سے پہلے غزہ کی پٹی کا دورہ کر چکے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن یا دیگر ویزوں کی درخواست کرنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ان میں غیر سرکاری تنظیموں سے منسلک افراد بھی شامل ہیں جو کسی بھی عرصے کے لیے غزہ میں سفارتی یا سرکاری حیثیت سے موجود رہے۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں اگر سکیورٹی کے حوالے سے توہین آمیز معلومات ظاہر ہوئیں تو ’سکیورٹی ایڈوائزری اوپینین‘ ایس اے او جمع کروانا ہوگا۔ جس کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ ویزے کی درخواست دینے والا شخص امریکہ کی سکیورٹی کے لیے خطرہ تو نہیں بنے گا۔یہ مراسلہ تمام امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو بھیجا گیا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے سینکڑوں ویزے منسوخ کیے ہیں جس میں قانونی طور پر مقیم افراد بھی شامل ہیں جو امریکہ کی خارجہ پالیسی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔یہ مراسلہ امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کے دستخط سے جاری ہوا ہے جنہوں نے مارچ میں کہا تھا کہ وہ 300 سے زائد ویزے پہلے ہی منسوخ کر چکے ہیں۔امریکی انتظامیہ نے کہا تھا کہ سٹوڈنٹ ویزے پر امریکہ آنے والے ایسے تمام افراد کو ملک بدر کیا جائے گا جو فلسطین کی حمایت کرتے ہیں اور غزہ جنگ میں اسرائیل کے طرزِ عمل پر تنقید کرتے ہیں۔صدر ٹرمپ کے مخالفین نے اس عمل کو امریکی آئین کے تحت آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیا ہے۔امریکی آئین کے مطابق ہر شخص کو آزادی سے بولنے کا حق حاصل ہے چاہے وہ تارکین وطن ہی کیوں نہ ہوں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

یو اے ای میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید

انڈیا میں ’دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

ٹرمپ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ

غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا حکم

انڈیا میں ’باقی دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

افغان طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف

چوہے اور لال بیگ بھی ہیں۔۔ بھارت میں ٹرین کا سفر کیسا گزرا؟ فرینچ سیاح نے ویڈیو بنا کر سچائی پوری دنیا کو دکھا دی

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 افراد شہید

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا مسترد

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

’افغانستان میں اصل طاقت‘: روس اب طالبان کو دہشتگرد تنظیم کیوں نہیں سمجھتا؟

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا کیوں مسترد ہوا؟

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی