اڑتا ہوا جہاز جلنے لگا۔۔ خرگوش کی وجہ سے آگ کیسے لگی؟ ویڈیو


امریکا میں یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز ایک غیر متوقع صورتحال کا شکار ہو گئی جب ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد جہاز کے انجن سے آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔ یہ پرواز ایڈمنٹن کی طرف روانہ تھی، مگر پرواز کا یہ سفر مشکل میں پڑ گیا – اور وجہ جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق انجن میں آگ لگنے کی غیرمعمولی وجہ ایک چھوٹا سا جانور بنا – جی ہاں، ایک خرگوش۔ اڑان سے قبل رن وے پر بھٹکتے ہوئے اس ننھے مہمان نے انجن کے اندر گھس کر اپنی جگہ بنائی، اور جیسے ہی جہاز نے رفتار پکڑی، وہ انجن کے پرزوں سے ٹکرا گیا، جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ ائر ٹریفک کنٹرول کی لائیو آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پائلٹ اور عملہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ریڈیو پر کنٹرول ٹاور سے آواز آئی: "2325، لگتا ہے آپ کے انجن سے کچھ ٹکرایا ہے، اور وہاں سے آگ نکل رہی ہے۔" جس پر پائلٹ نے جواب دیا: "یہ ایک خرگوش تھا، اس نے انجن نمبر دو کو نقصان پہنچایا۔" جہاز میں سوار ایک مسافر نے بعد میں بتایا کہ جیسے ہی دھماکہ ہوا، ہر طرف خوف پھیل گیا۔ انجن سے دھواں اٹھ رہا تھا اور اس کے پیچھے آگ کی لپٹیں صاف دکھائی دے رہی تھیں۔ "چند لمحے بعد سب لوگ گھبرا گئے۔" خوش قسمتی سے، پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیا اور صرف چند منٹوں بعد جہاز کو بحفاظت واپس ڈینور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ اس پرواز میں 153 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے – سب خیریت سے بچ نکلے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

یو اے ای میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید

انڈیا میں ’دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

ٹرمپ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ

غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا حکم

انڈیا میں ’باقی دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

افغان طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف

چوہے اور لال بیگ بھی ہیں۔۔ بھارت میں ٹرین کا سفر کیسا گزرا؟ فرینچ سیاح نے ویڈیو بنا کر سچائی پوری دنیا کو دکھا دی

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 افراد شہید

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا مسترد

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

’افغانستان میں اصل طاقت‘: روس اب طالبان کو دہشتگرد تنظیم کیوں نہیں سمجھتا؟

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا کیوں مسترد ہوا؟

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی