’ٹوئلٹ پیپر کی طرح محسوس کیا‘، سنگاپور میں کمپنی کے ملازم کا ’بے رحمانہ‘ استعفیٰ وائرل


سنگاپور میں مقیم ایک کمپنی کے ملازم کی جانب سے ٹوائلٹ پیپر کے ٹکڑے پر لکھا گیا استعفیٰ ’بے رحمانہ‘ انداز میں اُن کے لکھے گئے الفاظ کی وجہ سے وائرل ہو گیا ہے۔ اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق مستعفی ہونے والے ملازم کی جانب سے دیانت دارانہ انداز میں لکھے گئے استعفے کے مندرجات اُن کی موجودہ ذہنی کیفیت کی عکاسی کرتے ہیں۔’لِنکڈاِن‘ کی ایک پوسٹ میں کمپنی کی ڈائریکٹر انجیلا یہو نے اس حیران کن لمحے کو یاد کرتے ہوئے مستعفی ہونے والے ملازم کے ہُوبہُو الفاظ شیئر کیے جو یہ تھے۔’مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں ٹوائلٹ پیپر ہوں، جسے جب ضرورت ہو تو استعمال کیا جاتا ہے، اور بغیر سوچے سمجھے اِسے پھینک دیا جاتا ہے۔‘کمپنی کی ڈائریکٹر ںے لکھا کہ ’یہ ہُوبہُو وہی الفاظ تھے جنہوں ںے مجھے متوجہ کیا، ان الفاظ میں صرف ’ڈنک‘ ہی نہیں تھا بلکہ انہوں ںے مجھے ہمیشہ کے لیے یہ بھی یاددہانی کروا دی کہ کام کرنے کی جگہ کتنی اہمیت رکھتی ہے۔‘’اپنے ملازمین کی اس قدر حوصلہ افزائی کریں کہ جب وہ ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ کریں تو وہ ناراض ہو کر جانے کے بجائے آپ کا شکریہ ادا کر کے جائیں۔‘انجیلا یہو مزید لکھتی ہیں کہ ’یہ بات وفاداری کی کمی کی نشان دہی نہیں کرتی بلکہ یہ ادارے میں کام کے ماحول کے بارے میں آگاہ کرتی ہے۔‘کمپنی کی ڈائریکٹر کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ’ملازمین کی تعریف اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کمپنی میں کام کرنے والے ایک ایک ملازم کی کتنی اہمیت ہے۔ ‘انجیلا یہو نے اپنی پوسٹ ختم کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر لوگوں کو یہ محسوس ہو کہ انہیں سراہا نہیں جاتا تو یہ آپ کے لیے سوچنے کا وقت ہے۔ کسی کی تعریف بہت مثبت اثر ڈال سکتی ہے، آج ہی سے اِس کا آغاز کریں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید

انڈیا میں ’دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

ٹرمپ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ

غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا حکم

انڈیا میں ’باقی دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

افغان طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف

چوہے اور لال بیگ بھی ہیں۔۔ بھارت میں ٹرین کا سفر کیسا گزرا؟ فرینچ سیاح نے ویڈیو بنا کر سچائی پوری دنیا کو دکھا دی

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 افراد شہید

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا مسترد

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

’افغانستان میں اصل طاقت‘: روس اب طالبان کو دہشتگرد تنظیم کیوں نہیں سمجھتا؟

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا کیوں مسترد ہوا؟

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

اڑتا ہوا جہاز جلنے لگا۔۔ خرگوش کی وجہ سے آگ کیسے لگی؟ ویڈیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی