’خرگوش کی ٹکر‘ کے باعث یونائٹیڈ ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی


امریکہ کی یونائیٹڈ ایئرلائنز کے ایک طیارے کو انجن میں آگ لگنے کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے کے انجن میں آگ ٹیک آف کے فورا بعد نظر آئی اور بظاہر اس کی وجہ رن پر ایک خرگوش بنا ہے۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی ریکارڈنگز کے مطابق فلائٹ یو اے 2325 نے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور اس نے ایڈمنٹن جانا تھا جب اچانک اس کے انجن نے آگ پکڑ لی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بظاہر جہاز کے انجن میں اڑان بھرتے وقت رن وے پر دوڑتا ایک خرگوش پھنس گیا تھا جس کے باعث آگ لگی۔نیو یارک پوسٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول لائیو کی آڈیو حاصل کی جس میں جہاز کا عملہ انجن میں لگنے والی آگ کے معائنے کے لیے کہہ رہا ہے جبکہ پائلٹ بتاتا ہے کہ یہ خرگوش کے ٹکرانے کی وجہ سے لگی۔ایئرپورٹ ٹریفک کنٹرول ریڈیو پر ایک آواز کہہ رہی ہے کہ ’یونائیٹڈ 2325 ایسا لگتا ہے کہ آپ کے انجن سے کوئی چیز ٹکرائی ہے، اور اس سے شعلے نکل رہے ہیں۔‘جہاز کے عملے کا ایک رکن جواب دیتا ہے کہ ’ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے اپنا ایک انجن کھو دیا ہے۔‘ پائلٹ کی آواز آتی ہے کہ ’خرگوش نے انجن نمبر دو کو، یہ اسی کی وجہ سے ہوا۔‘ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد مسافروں میں سے ایک نے بتایا کہ انہوں نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی جب خرگوش انجن سے ٹکرایا۔ اس کے بعد جب جہاز نے اڑان بھری تو اس میں سے آواز آئی۔مسافر نے بتایا کہ ’چند لمحوں میں انجن سے دھواں نکل رہا تھا اس کے پیچھے ایک بڑا آگ کا گولا تھا۔ پھر جہاز میں موجود ہر شخص گھبرانے لگا۔‘سنہ 2023 میں 713 امریکی ہوائی اڈوں پر جنگلی حیات کے طیاروں سے ٹکرانے کے 19 ہزار سے زائد واقعات ہوئے۔ فوٹو: سکرین گریبایک اور مسافر نے بھی اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ خوفزدہ تھا اور سوچا کہ طیارہ کریش ہونے والا ہے۔ ’میرا دل بند ہونے لگا اور میں نے صرف سوچا کہ میں جہاز کو گرتا ہوا دیکھوں گا۔‘تقریباً 8 بجے ہوائی جہاز نے 153 مسافروں اور عملے کے چھ ارکان کو کے ساتھ ڈینور میں بحفاظت ایجرجنسی لینڈنگ کی۔ اس کے بعد مسافروں کو دوسرے طیارے میں منتقل کر کے ایڈمنٹن روانہ کر دیا گیا۔یونائیٹڈ ایئرلائنز نے ایک بیان میں کہا کہ ’ڈینور سے ایڈمنٹن جانے والی ہماری پرواز (UA2325) جنگلی حیات کی ایک ممکنہ ٹکر کے بعد بحفاظت واپس ڈینور لینڈ کر گئی تھی۔‘فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں 713 امریکی ہوائی اڈوں پر جنگلی حیات کے طیاروں سے ٹکرانے کے تقریباً 19 ہزار 400 واقعات رپورٹ کیے گئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید

انڈیا میں ’دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

ٹرمپ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ

غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا حکم

انڈیا میں ’باقی دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

افغان طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف

چوہے اور لال بیگ بھی ہیں۔۔ بھارت میں ٹرین کا سفر کیسا گزرا؟ فرینچ سیاح نے ویڈیو بنا کر سچائی پوری دنیا کو دکھا دی

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 افراد شہید

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا مسترد

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

’افغانستان میں اصل طاقت‘: روس اب طالبان کو دہشتگرد تنظیم کیوں نہیں سمجھتا؟

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا کیوں مسترد ہوا؟

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

اڑتا ہوا جہاز جلنے لگا۔۔ خرگوش کی وجہ سے آگ کیسے لگی؟ ویڈیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی