سیاسی پناہ کی تلاش، یورپی یونین کی سات ’محفوظ ممالک‘ کی نئی فہرست


یورپی یونین نے سات ایسے ممالک کی ایک فہرست جاری کی ہے جنہیں سیاسی پناہ کے حصول کے لیے ’محفوظ‘ قرار دیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ یہ فہرست ایسے حالات میں سامنے آئی ہے جب سیاسی پناہ کے متلاشی شہریوں کے لیے ضوابط کو سخت بنایا جا رہا ہے۔یورپی یونین کمیشن نے کہا ہے کہ وہ کوسوو، بنگلہ دیش، کولمبیا، مصرم انڈیا، مراکش اور تیونس کو ’سیف کنٹریز آف اوریجن‘ کے طور پر تجویر کرتے ہیں۔اس اقدام کا مقصد یورپی یونین کے بلاک میں شامل حکومتوں کو مذکورہ ممالک کے پناہ کے متلاشی شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی کے عمل کو تیز کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔یورپی یونین کے کمشنر برائے مہاجرت مینگوس برُونر نے کہا ہے کہ ’کئی رکن ممالک کو سیاسی پناہ کی درخواستوں سے متعلق بیک لاگ کا سامنا ہے، اس لیے ہم سیاسی پناہ کے عمل کو تیز کرنے کے جو کچھ بھی کر سکیں، وہ ضروری ہے۔‘انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں شمولیت کے امیدوار ممالک بھی اصولی طور پر ’محفوظ ممالک‘ کے معیار پر پورا اتر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ یورپی یونین میں شامل ممالک کی حکومتوں پر تارکین وطن کی غیرقانونی آمد اور ان کی ڈی پورٹیشن کے حوالے سے کافی دباؤ ہے۔گزشتہ ماہ تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے یورپی یونین نے منصوبہ بند اصلاحات سامنے لائی تھیں (فائل فوٹو: روئٹرز)دوسری جانب بلاک کے رکن ممالک میں مائیگریشن سے متعلق تلخ ہوتی ہوئی عوامی رائے نے دائیں بازو کی سخت گیر سیاست کو بھی فائدہ پہنچایا ہے۔یورپی یونین کے نمایاں ارکان سویڈن، اٹلی، ڈنمارک اور نیدرلینڈز نے اکتوبر 2024 میں نئی قانون سازی اور غیرقانونی طور پر آنے والے افراد کی جلد واپسی ممکن بنانے کے لیے سخت قوانین متعارف کرانے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اس بارے میں کوئی ’تخلیقی‘ لائحہ عمل سامنے لایا جائے۔گزشتہ ماہ تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے یورپی یونین نے منصوبہ بند اصلاحات سامنے لائی تھیں جس کے بعد رکن ممالک کے لیے دیگر ممالک کے شہریوں کو واپس بھیجنے کا راستہ کھلا تھا۔یورپی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 20 فیصد سے کم ایسے پناہ کے متلاشی افراد ہیں جنہیں اپنے آبائی ممالک میں واپس جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید

انڈیا میں ’دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

ٹرمپ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ

غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا حکم

انڈیا میں ’باقی دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

افغان طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف

چوہے اور لال بیگ بھی ہیں۔۔ بھارت میں ٹرین کا سفر کیسا گزرا؟ فرینچ سیاح نے ویڈیو بنا کر سچائی پوری دنیا کو دکھا دی

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 افراد شہید

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا مسترد

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

’افغانستان میں اصل طاقت‘: روس اب طالبان کو دہشتگرد تنظیم کیوں نہیں سمجھتا؟

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا کیوں مسترد ہوا؟

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

اڑتا ہوا جہاز جلنے لگا۔۔ خرگوش کی وجہ سے آگ کیسے لگی؟ ویڈیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی