’مراٹھی کے بجائے انگریزی کیوں بولی؟‘، ’ایکسیوز می‘ کہنے پر انڈیا میں دو خواتین پر تشدد


انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں منگل کو دو خواتین  پر مراٹھی زبان بولنے کے بجائے انگریزی میں ’ایکسکیوز می‘ کہنے پر تشدد کیا گیا۔انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق خواتین پر تشدد تھانے کے علاقے دومبیولی میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق خواتین میں سے ایک نے کندھے پر چھوٹے بچے کو اٹھایا ہوا تھا۔واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کہا ہے کہ وہ ابتدائی تحقیقات کر رہی ہے۔یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا جب خواتین سکوٹر پر سوار ہو کر ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہو رہی تھیں جہاں وہ رہائش پذیر ہیں۔وشنو نگر پولیس سٹیشن میں درج درخواست کے مطابق ’سکوٹر چلانے والی خاتون نے جب ایک نوجوان سے ’ایکسکیوز می‘ کہا جو راستہ روک کر کھڑا تھا، تو اس نوجوان نے مبینہ طور پر ناراضگی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ مراٹھی میں بات کرے۔‘’مذکورہ نوجوان، جو اسی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر رہائش پذیر ہیں، نے مبینہ طور پر پچھلی نشست پر بیٹھی ہوئی خاتون کا بازو مروڑ دیا۔‘درخواست کے مطابق ’اس کے بعد نوجوان کے خاندان کے چار سے پانچ خواتین اور دو نوجوان جمع ہو گئے اور دونوں خواتین کو پیٹنا شروع کر دیا۔‘وشنو نگر پولیس سٹیشن کے انسپکٹر سنجے پاوار کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس انسپکٹر کے مطابق اب تک ایف آئی آر (فرسٹ انفارمیشن رپورٹ) درج نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیق کی جا رہی ہے کہ اس واقعے کا تعلق ماضی کے کسی تنازع یا جھگڑے سے تو نہیں۔خیال رہے راج ٹھاکرے کی قیادت میں مہاراشٹر نونمرن سینا (ایم این ایس) کے کارکنوں نے حال ہی میں ایک تحریک شروع کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ مہاراشٹر میں بینک کے ملازمین کو گاہکوں سے مراٹھی میں بات کرنی چاہیے۔یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز نے وزیراعلیٰ دیوینڈر فڈنویس کو ایک خط کہا تھا کہ لوگ جو ایم این ایس کے کارکن ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، وہ بینک کی شاخوں کا دورہ کر کے عملے کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ بعد ازاں ٹھاکرے نے اپنے کارکنوں کو تحریک ختم کرنے کی ہدایت دی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سعودی وزیر دفاع کا دورہ ایران، تہران ائیرپورٹ پر پُرتپاک استقبال

پاکستان سے بے دخلی، دو بھائی ’اجنبی افغانستان‘ میں مستقبل کے لیے فکرمند

’خرگوش کی ٹکر‘ کے باعث یونائٹیڈ ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

امریکہ کی جانب سے 245 فیصد تک ٹیرف کی دھمکیوں کو نظر انداز کریں گے، چین

شناختی کارڈ کی جگہ نیا سسٹم تیار، تجربہ کامیاب

بنگلہ دیش: بی این پی انتخابات کے شیڈول سے غیرمطمئن، ’بے چینی جنم لے رہی ہے‘

زلزلے کے وقت ہاتھی گول دائرہ بنا کر کیوں کھڑے ہوگئے؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

’قیمتی‘ معدنیات، ایف 35 طیارے اور جدید ہتھیار: امریکہ کی وہ کمزوری جو تجارتی جنگ میں چین کو سبقت دلا سکتی ہے

جنس تبدیل کرواکرعورتیں بننےوالوں کے بارے میں برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

سیاسی پناہ کی تلاش، یورپی یونین کی سات ’محفوظ ممالک‘ کی نئی فہرست

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو مذاق قرار دے دیا

چین، امریکا تجارتی جنگ میں شدید تناؤ

کینیڈا کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ امریکہ کا غیرضروری سفر نہ کریں، ایڈوائزری جاری

’ٹوئلٹ پیپر کی طرح محسوس کیا‘، سنگاپور میں کمپنی کے ملازم کا ’بے رحمانہ‘ استعفیٰ وائرل

امریکہ ٹیرف مذاکرات کے ذریعے چین کو تنہا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے: رپورٹ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی