پی آئی اے کی فرانس جانے والی پرواز کے دوران مسافر کا ایئرہوسٹس پر حملہ


پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پیرس جانے والی پرواز کے دوران ایک مسافر نے مبینہ طور پر فضائی میزبانوں (ایئر ہوسٹس) پر حملہ کیا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق گذشتہ روز پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز پی کے 749 پر ایک مسافر نے خلاف قانون تمباکو نوشی کی کوشش کی۔’خاتون فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند نہ کی اور بدتمیزی کی۔ عملے اور کپتان کے اصرار کرنے پر مسافر نے خاتون فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا اور کمر پر مکہ مارا جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ مسافر نے فلائیٹ سٹیورڈ اور کپتان پر بھی حملہ کیا۔ تاہم وہ مسافر سے سگریٹ چھیننے میں کامیاب ہوئے۔کپتان نے ضابطے کے مطابق فرانسیسی حکام کو دوران پرواز ہی اس واقعے کے حوالے سے آگاہ کیا۔جہاز کی پیرس آمد پر مسافر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فضائی میزبانوں کے بیانات ریکارڈ کرکے اور ان کا میڈیکل کروا کے پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔ترجمان پی آئے اے کے مطابق فرانسیسی قوانین اس معاملے میں بہت سخت ہیں اور امید ہے کی مسافر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ مذکورہ مسافر کو پی آئی اے پر بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور اب وہ دوبارہ قومی ایئرلائن سے سفر نہیں کرسکیں گے۔’پی ائی اے کے عملے نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں پروفیشنلزم سے کام لیا اور اب قانون اپنا راستہ لے گی۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کشمیر: رینجر فورس کے قیام کے حوالے سے خبر پر مقامی اخبار کے خلاف مقدمہ درج

کشمیر میں رینجر فورس کے قیام کے حوالے سے خبر پر مقامی اخبار کے خلاف مقدمہ درج

مولانا فضل الرحمان نے مسئلہ فلسطین پر کنونشن اور احتجاج کا اعلان کر دیا

وزیر سمیت کسی شخص کیلئے ٹرین لیٹ نہیں ہو گی،حنیف عباسی

اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں، عطا اللہ تارڑ

پاکستان اور امریکا کا افغانستان میں امریکی اسلحہ کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

محکمہ ریلوے میں اہم فیصلے

چئیرمین نیپرا اور ارکان کی تنخواہوں میں حیران کن اضافہ

امریکی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، ’معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کیلئے اہم ہے‘

لاہور ائیرپورٹ میں کسٹم حکام سے خواتین کی ہاتھا پائی، تین خواتین گرفتار

بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے، وزیر اعظم

پنجاب میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے، بیرسٹر گوہر

گورنر سندھ نے کراچی ڈویلپمنٹ پیکج کیلئے 100 ارب روپے مانگ لیے

نومبر دسمبر تک گھروں میں سٹار لنک کی سہولت میسر ہوسکے گی، شزہ فاطمہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی